ارشد وہرا کا سعود آباد میں پولیس کی جانب سے ڈان نیوز کے صحافی سید وسیم کو تشدد کا نشانہ بنانے کی سخت الفاظ مذمت
May 25, 2021
مورخہ 25 مئی 2021
(پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین ارشد وہرا نے سعود آباد میں پولیس کی جانب سے ڈان نیوز کے صحافی سید وسیم کو تشدد کا نشانہ بنانے کی سخت الفاظ مذمت کرتے ہوئے واقعے کو پولیس گردی قرار دیا ہے۔ بہت افسوس کیساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ سندھ پولیس سیاست کی بھینٹ چڑھ گئی ہے۔ ایک جانب پیپلزپارٹی کی نااہلی، کرپٹ اور تعصب زدہ صوبائی حکومت سندھ پولیس کو اپنے سیاسی عزائم کی تکمیل میں استعمال کررہی ہے تو دوسری جانب پولیس میں موجود کالی بھیڑیں عوام کو تحفظ کرنے کی بجائے بدمعاشی دکھانے میں مصروف ہیں۔ اگر پولیس ہی بدمعاشی دکھائے گی تو عوام کا سے تحفظ کی امید لگائیں گے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی صحافتی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔میڈیا کی آزادی کے بغیر جمہوریت کی نشوونما ممکن نہیں۔ انہوں نے ڈان نیوز کے صحافی سید وسیم پر پولیس کے بیہیمانہ تشدد کی فوری اور غیر جانبدارنہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے مجرم کیخلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔ وائس چیئرمین ارشد وہرہ نے سید وسیم کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔