Categories
KARACHI NEWS

ارشد وہرا کا محکمہ موسمیات کی جانب سائیکلوں کے باعث شہر قائد میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے برساتی نالوں کی صفائی نا ہونے پر گہری تشویش کا اظہار

ارشد وہرا کا محکمہ موسمیات کی جانب سائیکلوں کے باعث شہر قائد میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے برساتی نالوں کی صفائی نا ہونے پر گہری تشویش کا اظہار

Homepage

*مورخہ 16 مئی 2021*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین ارشد وہرا نے محکمہ موسمیات کی جانب سائیکلوں کے باعث شہر قائد میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے برساتی نالوں کی صفائی نا ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر اور ملک کی معاشی شہ رگ کراچی نالوں کی صفائی نا ہونے کی وجہ سے تباہی دہانے پر کھڑا ہے جبکہ نااہل، کرپٹ اور تعصب زدہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کسی قسم کے اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں، فنڈز ہونے کے باوجود برساتی نالوں کی صفائی نا کرنا کرپشن کے علاہ کچھ نہیں ہے۔نالوں کی صفائی نا ہونے کے باعث برساتی پانی آبادیوں میں داخل ہوکر شہریوں کی زندگی اور صحت کے لیے خطرناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بارش سے شہر کے بیشتر نشیبی علاقے زیر آب آگئے تھے جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا تھا اور شہر میں پانی بھرنے کے سبب کرنٹ لگ کر انسانی جانیں ضائع ہوئی تھی، انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہنگامی بنیادوں پر کراچی کے نالوں کی صفائی کروائی جائے تاکہ کراچی کو بڑی تباہی سے بچایا جاسکے