Categories
KARACHI NEWS

پاک سر زمین پارٹی نے این اے 249 ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے موقع پر آر او کی جانب سے الیکشن کمیشن کے احکام، قوائد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کردیا

پاک سر زمین پارٹی نے این اے 249 ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے موقع پر آر او کی جانب سے الیکشن کمیشن کے احکام، قوائد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کردیا

Homepage

*مورخہ 6 مئی 2021*

پاک سر زمین پارٹی نے این اے 249 ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے موقع پر آر او کی جانب سے الیکشن کمیشن کے احکام، قوائد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کردیا۔پاک سر زمین پارٹی کے سیکرٹری جنرل ایڈوکیٹ حسان صابر اور وائس چیئرمین سید حفیظ الدین کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ گنتی کے موقع پر الیکشن کمیشن کے جو اراکین موجود ہونے چاہیے وہ موجود نہیں، ووٹوں سے بھرے بیگ سیل نہیں ہیں، فارم 46 موجود ہی نہیں۔ ووٹوں کی کاؤنٹر فائلز موجود نہیں اور جہاں ووٹوں کی گنتی ہونی تھی وہاں گھپ اندھیرا تھا، بجلی غائب ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر او صاحب کی ہٹ دھرمی اور غیر قانونی عمل کی وجہ سے پی ایس پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے دوبارہ گنتی کے عمل کا بائیکاٹ کردیا ہے،آر او کے کمرے میں صرف پیپلز پارٹی موجود ہے جس نے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کو ہائی جیک کیا ہے۔ پاک سر زمین پارٹی آر او کے غیر قانونی عمل کو چیلنج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کروا رہی ہے۔