Categories
KARACHI NEWS

پاک سرزمین پارٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں این اے 249 کے انتخابات میں ری پولنگ کے لیے درخواست دائر کردی ہے

پاک سرزمین پارٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں این اے 249 کے انتخابات میں ری پولنگ کے لیے درخواست دائر کردی ہے

Homepage

*مورخہ 4 مئی 2021*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں این اے 249 کے انتخابات میں ری پولنگ کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔ پارٹی کے وائس چیئرمین ایڈوکیٹ سید حفیظ الدین نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی نے این اے 249 میں دھاندلی کے ثبوت الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے ہیں اور ری پولنگ کی درخواست دی ہے۔ این اے 249 میں دھونس اور دھاندلی کے زریعے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ ملک کو انتخابی اصلاحات کی ضرورت ہے، ہم گزشتہ 5 سالوں سے ملک میں انتخابی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن ایوانوں میں موجود سیاسی جماعتیں چور راستوں سے اقتدار میں آنے کا راستہ ہموار رکھنے کے لیے انتخابی اصلاحات پر کام نہیں کرتیں۔

*شعبہ نشرو اشاعت*
*پاک سر زمین پارٹی*