Categories
KARACHI NEWS

حضرت علی کرم الله وجہ کی شہادت رہتی دنیا تک حق پر ڈٹے رہنے کا نام ہے مصطفی کمال

حضرت علی کرم الله وجہ کی شہادت رہتی دنیا تک حق پر ڈٹے رہنے کا نام ہے مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ 4 مئی، 2021*

(پریس ریلیز)

حضرت علی کرم الله وجہ کی شہادت رہتی دنیا تک حق پر ڈٹے رہنے کا نام ہے،ان کی شخصیت منفرد و یکتا تھی، وہ نا صرف حضرت محمد ﷺ کے چچا زاد بھائی اور داماد تھے بلکہ ہر مشکل وقت میں بہادری، شجاعت کیساتھ باطل کے خلاف حق کی بے نیام تلوار تھے۔ ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے یوم علی کے موقع پر پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت علی کرم الله وجہ کی بصیرت اور علم سے رہتی دنیا تک کے انسان استفادہ حاصل کرتے رہیں گے۔ حضرت محمد ﷺ نے فرمایا “میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سب سے کم عمری اور شروعات میں ہی حضور ﷺ کے ساتھ کھڑے ہونے والے مسلمان تھے۔ اسلام کے شروعاتی دنوں سے لے کر حجرت اور تمام غزوات میں حضرت علی کرم الله وجہ نے ہمیشہ ثابت قدمی سے اسلام کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ پوری امت مسلمہ کو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی اور شہادت سے سبق سیکھنا چاہیے کہ انسان کو اپنی آخری سانسوں تک حق پر قائم رہنا چاہیے۔ یوم علی کرم الله اتحاد بین المسلمین کا منہ بولتا ثبوت ہے۔