Categories
KARACHI NEWS

ہمارے علاؤہ نا کسی کو مسائل کا پتہ ہے اور نا ہی مسائل کا حل جانتے ہیں مصطفی کمال

ہمارے علاؤہ نا کسی کو مسائل کا پتہ ہے اور نا ہی مسائل کا حل جانتے ہیں مصطفی کمال

Homepage

مورخہ 28 اپریل،2021

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ این اے 249 عوام کو الله نے موقع دیا ہے کہ آج وہ اپنے سارے کام چھوڑ کر اپنے اور بچوں کے زندگیوں میں روزانہ کی بنیاد پر رونما ہونے والے نا خوشگوار حالات کو بدل سکیں، این اے 249 کی عوام آج بھرپور تعداد میں باہر نکلیں اور ڈولفن پر مہر لگا کر اپنی اور آنے والے نسلوں کے لیے پریشانیوں کو کم کرلیں۔ این اے 249 والے آج ڈولفن پی مہر لگا کر اپنے گھروں میں آرام سے سو جائیں کیونکہ مصطفیٰ کمال کسی گلی میں انکی صبح کو بہتر بنانے کے لیے رات بھر کام کررہا ہوگا۔ ہمارے علاؤہ نا کسی کو مسائل کا پتہ ہے اور نا ہی مسائل کا حل جانتے ہیں۔ پی ایس پی کی سیاست تعصب، تفرقات، لسانیت اور نفرت سے پاک ہے۔ ہمارا مقصد پیار، محبت، اخوت ، بھائی چارے اور یگانگت کو فروغ دینا ہے، پانی کا کوئی قوم مزہب یا مسلک نہیں ہے، عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہم ہر حد سے گزر جائیں گے، پی ایس پی واحد سیاسی جماعت جو تمام اکائیوں کو ایک پلیٹ فورم پر جمع کرنے جد وجہد کر رہی ہیں اور اج ہر مذہب کے ماننے والے مختلف قومیتوں کی عوام پی ایس پی کے پرچم تلے متحد ومنظم ہو کر اپنے حقوق کے حصول کے لیے عملی جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا یہاں ایم این اے تھا، ایم پی اے ہے، پیپلز پارٹی کا یہاں ایم پی اے ہے۔ ایم کیو ایم کا یہاں ڈسٹرکٹ چیئرمین تھا۔ مسلم لیگ ن کے پاس 4 یوسیز تھیں، لوگوں نے ہزاروں ووٹ دیئے لیکن کسی کو انتخابات سے قبل علاقے کی عوام اور انکے مسائل کی یاد نہیں آئی اور اب ہارنے کے ڈر سے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی عوام کی فلاح چاہتی ہے اور یہی ہماری منزل ہے، جہاں جہاں انسان پریشان ہوگا وہاں وہاں پی ایس پی موجود ہوگی، کیونکہ ہم انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ کراچی سے حکومتی ایوانوں میں پہنچے والے کراچی کی عوام سے ہی مخلص نہیں ہے ، یہاں لوگ گٹر ملا پانی پینے، ڈینگی،کتے کاٹنے اور کچرے کے باعث بڑھتی ہوئی بیماریوں سے مر رہے ہیں لیکن مجال ہے کہ حکمرانوں کے کان پہ جوں بھی رینگتی۔ وہ تمام مظلوم اور مجبور لوگ جو حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل دیکھنا چاہتے ہیں ان کے پاس پاک سر زمین پارٹی کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے۔