Categories
KARACHI NEWS

اگر قیادت مخلص ہوتی تو گیارہ دفعہ الیکشن جیتنے کے بعد تین سو سالوں تک مہاجروں کی نسلوں کے مسائل حل ہوچکے ہوتے مصطفی کمال

اگر قیادت مخلص ہوتی تو گیارہ دفعہ الیکشن جیتنے کے بعد تین سو سالوں تک مہاجروں کی نسلوں کے مسائل حل ہوچکے ہوتے مصطفی کمال

Homepage

مورخہ 23 اپریل 2021

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین اور این اے 249 کے لیے پی ایس پی کے امیدوار سید مصطفی کمال نے کہا کہ کہ اگر قیادت مخلص ہوتی تو گیارہ دفعہ الیکشن جیتنے کے بعد تین سو سالوں تک مہاجروں کی نسلوں کے مسائل حل ہوچکے ہوتے لیکن افسوس گیارہ دفعہ الیکشن تو جیت گئے لیکن قوم ناکام ہوگئی، دنیا چاند پر چلی گئی اور ہم آج بھی گٹر ملا پانی پینے، سیوریج نظام اور بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ مصطفی کمال نے ایک روپیہ بھی حرام نہیں کمایا، میں نے راتیں جاگ کر کراچی بنایا، اللہ نے مجھ سے یہ کام لیا، یہ شہر ہمارے کردار کو بخوبی واقف ہے۔ ہم نے تین سو ارب روپے اس شہر پر خرچ کئے ہیں، کہتے ہیں پاکستان میں چوری اس نے نہیں کی جس کو موقع نہیں ملا، ہمیں تو پوری ڈکیتی کرنے کا موقع ملا لیکن ہم نے ان پیسوں کو کراچی کی ترقی پر لگایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجاہد کالونی یوسی 30،اسلام نگر اورنگی ٹاؤن، یوسی 22 میں مختلف برادریوں کے معززین اور سعیدآباد، یوسی 29 وارڈ 02 میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ایک کونسلر سے لیکر وزیر اعظم تک کوئی سیٹ خالی نا ہونے کے باوجود ہمارے مسائل کم ہونے کی بجائے دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے متعدد بار تمام سیاسی جماعتوں کو آزما چکے ہیں اس کے باوجود بھی بلدیہ ٹاؤن کے مسائلِ کم نہیں ہوئی ایک بار پی ایس پی کو موقع دیں