پی ایس پی کی جانب سے 25 اپریل بروز اتوار چاندنی چوک، UC-30 سعید آباد بلدیہ ٹاؤن میں انتخابی جلسے کا اعلان کردیا۔ مصطفی کمال
April 22, 2021
مورخہ 22 اپریل 2021
(پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین اور پی ایس پی کی جانب سے این اے 249 کے امیدوار سید مصطفی کمال نے 25 اپریل بروز اتوار چاندنی چوک، UC-30 سعید آباد بلدیہ ٹاؤن میں انتخابی جلسے کا اعلان کردیا۔ مرکزی الیکشن آفس میں مختلف برادریوں کی پی ایس پی میں شمولیت کے موقع پر مصطفٰی کمال نے کہا کہ آج وزیراعظم، وزراء اعلیٰ اور وزراء کی جماعتیں چھوڑ کر عوام پی ایس پی میں اس لیے شمولیت اختیار کررہے ہیں کیونکہ وہ جان چکے ہیں کہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے۔ کراچی نے مجھے دن رات شہر کی بہتری کے لیے کام کرتے دیکھا ہے۔ ہمارے علاؤہ کسی کے پاس مسائل کے قابلِ عمل حل موجود نہیں۔ اگر پاکستان میں الیکشن لڑنے والوں کی بات دو فیصد باتیں بھی سچ ہوتیں تو ہماری گلیاں اور محلے اس حالت میں نا ہوتے، 70سال سے سیاسی جماعتیں ووٹ لیکر انتخابات جیت رہی ہیں لیکن انکی نااہلی اور کرپشن کے باعث عوام ناکام ہورہی ہے، اگر بلدیہ کی عوام نے مجھے ووٹ دیا تو میں ان کی صبح کو بہتر بنانے کے لئے اپنی راتیں قربان کر رہا ہونگا۔ علاؤہ ازیں پی ایس پی کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی، اس سلسلے میں این اے 249 سے پی ایس پی کے امیدوار سید مصطفیٰ کمال نے یوسی 29 کتبی چوک، یوسی 32 میں چاندی چوک، شموزی محلہ کے معززین اور علاقہ مکینوں سے ملاقاتیں اور یوسی 36 اتحاد ٹاؤن خیبر چوک میں الیکشن آفس کے افتتاحی تقریب میں عوام سے خطاب کیا اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اسکے علاوہ پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کراچی کی جوائنٹ سیکریٹری زہرا بٹ اور صوبائی سیکرٹری ممبر شپ اینڈ ریکارڈ کمیٹی صوبہ سندھ شمائلہ بٹ نے پارٹی چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی سے پی ایس پی کے مرکزی الیکشن آفس این اے 249 میں ملاقات کے بعد پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر مرکزی وائس چیئرمین حفیظ الدین، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق، مرکزی سینئیر جوائنٹ سیکرٹری بلقیس مختار، جوائنٹ سیکریٹری نائلہ منیر بھی موجود تھیں۔