Categories
KARACHI NEWS

این اے 249 کا واحد حلقہ ہے جہاں پی ایس پی کے سوا تمام سیاسی جماعتیں بلدیات، صوبائی اور قومی اسمبلی کا حصہ ہیں، اس کے باوجود بلدیہ کے مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھتے چلے گئے مصطفی کمال

این اے 249 کا واحد حلقہ ہے جہاں پی ایس پی کے سوا تمام سیاسی جماعتیں بلدیات، صوبائی اور قومی اسمبلی کا حصہ ہیں، اس کے باوجود بلدیہ کے مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھتے چلے گئے مصطفی کمال

Homepage

مورخہ 20 اپریل،2021

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین اور پی ایس پی کی جانب سے این اے 249 کے امیدوار مصطفی کمال نے کہا کہ این اے 249 کا واحد حلقہ ہے جہاں پی ایس پی کے سوا تمام سیاسی جماعتیں بلدیات، صوبائی اور قومی اسمبلی کا حصہ ہیں، اس کے باوجود بلدیہ کے مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھتے چلے گئے، عوام پینے کے پانی کو ترس رہے۔ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں آخری بار پانی اور دیگر سہولیات میرے دور نظامت میں ملیں، آج بلدیہ سے منتخب بلدیاتی، صوبائی اور قومی اسمبلیوں میں موجود سیاسی جماعتیں کس منہ سے بلدیہ میں پانی لانے کا جھوٹے دعویٰ کررہی ہیں جبکہ انکے کونسلرز، یوسی ناظمین، اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی پچھلے کئی سالوں سے موجود ہیں۔ ظالم وہ نہیں جو ظلم کر رہا ہے بلکہ ظالم وہ بھی ہے جو خاموش سے ظلم سہہ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ٹاؤن 07 نمبر، یوسی 31 کوکن کالونی، بلدیہ ٹاؤن 05 نمبر، یوسی 34 میں ہزارہ برادری اور بلدیہ ٹاؤن 07 نمبر، یوسی 31 کے الیکشن آفس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سو بستر کا کارڈیک ہسپتال بنایا، اسٹیڈیم اور بس ٹرمینل، درجنوں پارکس بنا کر دیئے۔ لیکن افسوس پچھلے دس سال میں سب کچھ تباہ کردیا گیا۔ میرا کردار سب کے سامنے ہے، کرپشن نہیں کی اور نہ کوئی انڈسٹری لگائی ہے۔ عوام کی خدمت میرا روزگار نہیں ہے۔کیونکہ مسئلہ اختیار کا نہیں کردار کا ہے۔ مجھے کراچی نے دن رات کام کرتے دیکھا ہے۔ میں این اے 249 کی ایک نشست سے پورے پاکستان کا مقدمہ لڑوں گا، اور بلدیہ کو پورے پاکستان کے لیے ماڈل بنا کر پیش کروں گا۔ این اے 249 کے حلقے میں مجھ سے بہتر کوئی امیدوار نہیں، عوام کی جانب سے ہمیں ذمہ داری دی گئی تو بلدیہ ٹاؤن کے مسائل بہت حد تک کم کریں گے۔