Categories
KARACHI NEWS

ہمارا کام ہمارے کردار کی ضمانت ہے مصطفی کمال

ہمارا کام ہمارے کردار کی ضمانت ہے مصطفی کمال

Homepage

مورخہ 18 اپریل 2021

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین اور این اے 249 کے لیے پی ایس پی کے امیدوار سید مصطفی کمال نے کہا کہ 29 اپریل کراچی کے وسائل لوٹنے، جھوٹے وعدے اور تعصب برتنے والوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، مجھے کراچی نے دن رات کام کرتے دیکھا ہے۔ ہمارا کام ہمارے کردار کی ضمانت ہے۔ اگر بلدیہ کے عوام اپنے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں موقع دیں کیونکہ انکے مسائل اور اسکے حل کو ہم سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔ہم انشاء اللہ بلدیہ کو پاکستان بھر کے لیے ماڈل بنا کر پیش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر چوک اتحاد ٹاؤن میں دعوت افطار کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک کونسلر سے لیکر وزیر اعظم تک کوئی سیٹ خالی نا ہونے کے باوجود ہمارے مسائل کم ہونے کی بجائے دن بدن اضافہ ہورہا ہے، کیونکہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی زندگی کی سب سے بنیادی ضرورت ہے لیکن افسوس کہ بلدیہ ٹان کے عوام کو اس بنیادی ضرورت سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن میں آخری بار پانی اور دیگر سہولیات میرے دور نظامت میں ملیں، بلدیہ کے لیے سو بستر کا دل کا ہسپتال بنایا، درجنوں پارک بنائے لیکن میری نظامت کی مدت ختم ہوتے ہی سب ختم ہوگیا۔