ہم نے پاکستان کی معاشی شہ رگ سے کلاشنکوف کلچر بھائی سے بھائی کو ملا کر ختم کیا ہے مصطفی کمال
April 17, 2021
مورخہ،17 اپریل 2021
(پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین اور پی ایس پی کی جانب سے این اے 249 کے امیدوار سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی معاشی شہ رگ سے کلاشنکوف کلچر بھائی سے بھائی کو ملا کر ختم کیا ہے، تین سو ہزار کروڑ اپنے ہاتھوں سے خرچ کرنے بعد بھی آج میرا کوئی پیٹرول پمپ، شادی ہال نہیں بنایا یہ میرا کردار ہے۔ آج ہر زبان ،مزہب اور مسلک سے تعلق رکھنے والے لوگ جوق در جوق پی ایس پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں کیونکہ وہ جان گئے ہیں کہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے۔ میری آواز کو پارلیمنٹ میں کوئی دبا نہیں سکتا، سب کو میری بات سننا پڑیگی۔ میں بلدیہ ٹاؤن کے تمام مسائل سے واقف ہوں اور انکا حل بھی جانتا ہوں مجھے سے بہتر بلدیہ کے مسائل کوئی حل نہیں کرسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 24 کی مارکیٹ یوسی 30 دعوت افطار اور بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 5j میں منقعدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے الیکشن میں حصہ لینے کی وجہ سے آج این اے 249 کے لوگ دھڑا دھڑ وزراء کو حلقے میں دیکھ رہے ہیں، سڑکوں کی مرمت کا آغاز ہو گیا ہے جو پہلے نہیں ہوا تھا ،کتنے افسوس کی بات دنیا چاند پر جاری ہے اور بلدیہ ٹاؤن کی عوام پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں چوروں نے نہیں چوکیداروں نے لوٹا ہے عوام کو پس پشت ڈال کر سب نے اپنا حصہ لیا ہے۔