کراچی کے عوام کے مسائل صرفِ پی ایس پی ہی حل کر سکتی ہے مصطفی کمال
April 14, 2021
مورخہ 14 اپریل 2021
(پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین اور این اے 249 کے لیے پی ایس پی کے امیدوار سید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کے عوام کے مسائل صرفِ پی ایس پی ہی حل کر سکتی ہے کیونکہ پہلی اور آخری بار کراچی کو اللہ تعالیٰ نے ہمارے ہاتھوں سے بنوایا تھا، عوام تمام سیاسی جماعتوں کو آزما چکے اس کے باوجود بھی بلدیہ ٹاؤن کے مسائل کم نہیں ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ٹاؤن یوسی 32 میں پختون برادری اور نیازی برادری ، سیکٹرA-3 ، یوسی 30 میں عوامی اجتماعات اور بلدیہ ٹاؤن، یوسی 36 میں معززین اور فرنیچر مارکیٹ کی یونین سے ملاقاتوں کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں مشکلات کے دلدل میں جھونک دیاہے، 70سال سے سیاسی جماعتیں ووٹ لیکر انتخابات جیت رہی ہیں لیکن انکی نااہلی، کرپشن، تعصب اور اقربا پروری کے باعث عوام ناکام ہورہی ہے، کراچی جو پورے پاکستان کو نوکریاں دیتا تھا اب اسکے نوجوان ایک نوکری کے لیے در در ٹھوکریں کھاتے ہیں، نظام کی درستگی کا فارمولا صرف پی ایس پی کے پاس ہے۔