Categories
KARACHI NEWS

بلدیہ ٹاؤن کی عوام کے مسائل کا علم ہے۔ہمیں مسائل کا علم ہی نہیں بلکہ انہیں حل کرنا بھی آتا ہے، مصطفی کمال

بلدیہ ٹاؤن کی عوام کے مسائل کا علم ہے۔ہمیں مسائل کا علم ہی نہیں بلکہ انہیں حل کرنا بھی آتا ہے، مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ: 11 اپریل 2021*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین اور این اے 249 سے پی ایس پی کے امیدوار سید مصطفی کمال کہا کہ کسقدر افسوس کا مقام ہے کہ بلدیہ سے منتخب ایم این اے کو منتخب ہونے کے بعد اہلیانِ بلدیہ نے کبھی نہیں دیکھا، پاک سرزمین پارٹی کے الیکشن میں حصہ لینے کی وجہ سے آج این اے 249 کے لوگ دھڑا دھڑ وزراء کو حلقے میں دیکھ رہے ہیں، سڑکوں کی مرمت کا آغاز ہو گیا ہے جو پہلے نہیں ہوا تھا۔ ہمیں بلدیہ ٹاؤن کی عوام کے مسائل کا علم ہے۔ہمیں مسائل کا علم ہی نہیں بلکہ انہیں حل کرنا بھی آتا ہے، عوام کی محرومیاں دور کرنے آئے ہیں،کوئی جھوٹا وعدہ نہیں کرتا کیونکہ ہم یوٹرن نہیں لیتے لیکن بلدیہ والوں سے یہ وعدہ ضرور ہے کہ ہم راتوں کو جاگ کر لوگوں کی صبح بہتر بنائیں گے۔ بلدیہ کے حلقے کو ایسا مثالی بنائیں گے کہ یہ پورے پاکستان کیلئے مثال بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عظیم الشان ریلی کے اختتام پر خیبر چوک پر عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لسانی سیاست نے لوگوں سے پانی، تعلیم، صحت کی سہولیات چھین لیں، سہراب گوٹھ پر پختونوں کا جلسہ کیا، لڑے ہوئے مہاجر اور پٹھان ایک دوسرے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر رہے تھے۔ ہمیں چوروں نے نہیں چوکیداروں نے لوٹا ہے عوام کو پس پشت ڈال کر سب نے اپنا حصہ لیا ہے۔ میرا کوئی پیٹرول پمپ، شادی ہال نہیں بنایا۔ میرا دشمن بھی مجھ پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا،ظلم کے نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد کا آغاز کیا ہے، لوگ خود چل کر ہمارے پاس آرہے ہیں اور جوق در جوق ہمارے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں۔عوام کے پاس ڈالفن سے بہتر آپشن نہیں ہے۔ انتخابات کا نتیجہ کچھ بھی ہو، ہم اب یہیں رہیں گے۔ عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، حلقہ این اے 249 کی عوام ڈالفن پر مہر لگائیں اور پاک سرزمین پارٹی کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے کہا کہ 48 لاکھ گیلن پانی کی لائن بلدیہ ٹاؤن کیلئے لے کر آئے ہیں،پانی کی لائن پر 178 ناجائز کنکشن اور 25 ہائیڈرنٹس ہیں،100 بستر کا اسپتال بنا کر گئے تھے اسے شروع کرنا تھا وہ نہیں شروع کر سکے،عالمی اسٹینڈرڈ کا اسٹیڈیم بنایا تھا آج اس کی لائٹیں کھول کر لے گئے تمام گٹر لائنوں کو گراؤنڈ میں چھوڑ دیا گیا۔علاؤہ ازیں این اے 249 ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پاک سر زمین پارٹی کی جانب انتخابی سے عظیم الشان انتخابی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پی ایس پی کے چیئر مین، این اے249 کے امیدوار سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی جبکہ اس مو قع پر انکے ہمراہ نیشنل کونسل، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، دیگر مرکزی شعبہ جات کے انچارج واراکین سمیت خواتین، بزرگوں ، بچوں اور نوجوان ہزاروں کی تعداد میں شامل تھے۔ ریلی کے شرکاء سینکڑوں موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور دیگر سواریوں پرسوار تھے جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان اور پی ایس پی کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کا راستے میں عوام نے جگہ جگہ کھڑے ہو کر شاندار استقبال کیا، فلگ شگاف نعرے لگائے اور ریلی کے شرکاء پر پھولوں کی پیتاں نچھاور کیں۔ عظیم الشان ریلی آغاز پی ایس پی کے مرکزی انتخابی دفتر این اے 249، بلمقابل آغا خان کلیکشن سینٹر، نزد پولیس ٹریننگ سینٹر، سیکٹر 5J، سعیدآباد، بلدیہ ٹاؤن جو بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے گزارتی ہوئی ریلی کا اختتام خیبر چوک، اتحاد ٹاؤن، پر ریلی اختتام پزیر ہوئی،