پی ایس پی کی جانب سے 11 اپریل 2021، بروز اتوار عظیم الشان انتخابی ریلی نکالی جائے گی
April 10, 2021
مورخہ 10 اپریل 2021
(پریس ریلیز)
این اے 249 ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پاک سر زمین پارٹی کی جانب انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ اس سلسلے میں آج 11 اپریل 2021، بروز اتوار عظیم الشان انتخابی ریلی نکالی جائے گی جس کے اختتام پر چئیر مین پی ایس اور پی ایس پی کی جانب سے این اے 249 کے امیدوار سید مصطفی کمال کارنر میٹنگ سے فکر انگیز خطاب کریں گے۔ ریلی کا آغاز پی ایس پی کے مرکزی انتخابی دفتر این اے 249، بلمقابل آغا خان کلیکشن سینٹر، نزد پولیس ٹریننگ سینٹر، سیکٹر 5J، سعیدآباد، بلدیہ ٹاؤن، کراچی سے ہوگا جبکہ ریلی کا اختتام خیبر چوک، اتحاد ٹاؤن، بلدیہ کراچی پر ہوگا۔
علاؤہ ازیں پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین، پی ایس پی کی جانب سے این اے 249 کے امیدوار سید مصطفی کمال متعد کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کا مقصد عوام کو حکمراں بنانا ہے، ہمیں حکومت ملی تو ہم این ایف سے کی طرز پر پی ایف سی ایوارڈ کو لازمی قرار دے کر اختیارات اور وسائل کو نچلی ترین سطح پر اس مثالی انداز میں منتقل کریں گے کہ عوام حکمران بن جائیں گے۔ ہم اختیارات اور وسائل کو ایوان وزیر اعظم اور ایوان وزیر اعلٰی سے نکال کر پاکستان کی ایک ایک گلی میں ایسے منتقل کریں گے کہ عوام کیساتھ ظلم و زیادتی کرنے والوں کے محاسبے کے لیے کسی الگ ادارے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ آسان، سستا انصاف عوام کو انکی دہلیز پر ملےگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دہلی محلہ بلدیہ ٹاؤن 3 نمبر یوسی 35،بلدیہ ٹاؤن،سعید آباد سیکٹر D/3 یوسی 29 میں منعقدہ عوامی اجتماعات اوربلدیہ ٹاؤن، مومن آباد یوسی 23 میں علاقائی معززین سے ملاقات دروان خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن نیشنک کونسل ہمایوں عثمان راجپوت بھی موجود ہیں انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی تمام قومیتوں، مذاہب اور مسالک کو ایک ساتھ لیکر چل رہی ہے۔ ہم کردار والے وہ محنتی اور قابل لوگ ہیں جنہوں نے کراچی جیسے شہر کو دنیا کے بارہ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے شہروں کی فہرست میں شامل کر دیا تھا۔ جب ہم پاکستان کی معاشی حب کراچی کو بہترین انداز میں چلا سکتے ہیں تو پورا پاکستان چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس موقع پر مختلف برداری نے پی ایس پی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔