کراچی پاکستان کا معاشی حب اور منی پاکستان ہونے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ مصطفی کمال
April 8, 2021
(پریس ریلیز)
مورخہ 8 اپریل،2021
(پریس ریلیز)
چیئرمین پی ایس پی اور این اے
249 سے پی ایس پی کے امیدوار سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب اور منی پاکستان ہونے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ موجودہ اور ماضی کے حکمرانوں کو کراچی کے بنیادی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچپسی نہیں، یہی وجہ سے میرے دور نظامت میں دنیا کے 12 تیزی سے ترقی کرنے والا شہر کراچی آج دنیا کے چار بدترین رہائشی شہروں میں شامل ہوچکا ہے۔ کراچی کے مسائل کا حل صرف پی ایس پی کے پاس ہے، میری آواز کو پارلیمنٹ میں کوئی دبا نہیں سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ٹاؤن وارڈ 2، جونا گڑھ محلہ یوسی 35 , آل بلدیہ میمن جماعت سے یوسی 34 معززین سے ملاقاتیں اوربلدیہ ٹاؤن، کوکن کالونیUC-31 وارڈ 4 ،شاہ کالونی سیکٹر D/٫19 یوسی 31 ، بلدیہ ٹاؤن سعیدآباد ٹیپو سلطان روڈ یوسی 31، وارڈ 02 میں الیکشن افس کی افتتاحی تقریب و منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا گزشتہ 70 سال سے ملک کے مسائل بڑھتے ہی جارہے ہیں۔آج ملک میں مسائل کے پہاڑ کھڑے ہوگئے ہیں۔مسائل کے حل کے لئے نیک نیتی سے کوشش ہی نہیں ہوئی ،اللہ کی رضا کے لئے ہمیں اپنی نیت جو ٹھیک کرنا ہوگی، ہمیں رنگ اور مسلک کی تفریق سے باہر آنا ہوگا،رب کی مدد ہوئی تو کراچی اور ملک گل و گلزار ہوجائے گا ہم نے راتوں کو جاگ کر بلدیہ اور کراچی کے عوام کی خدمت کی یے،بلدیہ کو ایسا ماڈل حلقہ بنائیں گے جو کراچی اور ملک کے لئے مثال ہوگا۔
پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے این اے 249 کی تیاریاں زورشور سے جاری، اور اس سلسلے میں چیئرمین سید مصطفی کمال، صدر انیس قائمخانی اور دیگر مرکزی رہنماء مرکزی الیکشن آفس میں مختلف برادریوں کے عمائدین اور علاقہ مکینوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پی ایس پی کے نظریہ سے آگاہ کیا اسی طرح پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی ، لیبر فیڈریشن کے انچارج ندیم خان جوائنٹ انچارج وسیم احمد سندھ کونسل کے رکن رمیش کمار کے ہمراہ قائم خانی کالونی میں معززین سے ملاقات کی جبکہ پی ایس پی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جنرل سید آفاق جمال ، تاج محمد آکا خیل، داؤد خان نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے۔یوسی 32۔ شموزئی محلہ عوام سے ملاقاتیں کیں جبکہ نائب صدر پاک سر زمین پارٹی صوفیہ سعید باجی،مرکزی انفارمیشن سیکرٹری آسیہ اسحاق باجی،ممبر نیشنل کونسل سید فرحان انصاری کے ہمراہ یوسی 33 کے علاقے میں معززین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں 29 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں ڈولفن پر مہر لگانے کی اپیل کی