Categories
KARACHI NEWS

عوام نے اگر موقع دیا تو ان کی توقعات سے بڑھ کر ان کی خدمت کریں گے مصطفی کمال

عوام نے اگر موقع دیا تو ان کی توقعات سے بڑھ کر ان کی خدمت کریں گے مصطفی کمال

مورخہ 7 اپریل 2021

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین اور پی ایس پی کے این اے 249امیدوار سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی ان عوامی مسائل کو حل کرئے گی جو موجودہ حکمران انتخابی مہم میں حل کرنے کے وعدے کر کے بھول بیٹھے ہیں، عوام نے اگر موقع دیا تو ان کی توقعات سے بڑھ کر ان کی خدمت کریں گے، ایک کونسلر سے لیکر وزیر اعظم تک کوئی سیٹ خالی نہیں ہے، اس کے باوجود بھی ہمارے مسائل کم ہونے کی بجائے دن بدن اضافہ ہورہا ہے ان خیالات کا اظہارِ انہوں نے یوسی 23 مومن آباد , اتحاد ٹاؤن، خیبر چوک پر علاقے کے معززین اور نیول کالونی گلشن مزدور یوسی 37 میں منقعدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک نثار، محمد اشرف، خان محمد، امتیاز علی بھی موجود ہیں انہوں نے کہا کہ این اے 249کے مسائل اور انکے حل کو ہم سے بہتر کوئی نہیں جانتا، تمام سیاسی جماعتوں نے مکمل طور پر نظر انداز کیا ہے، عوام نے پی ایس پی پر اعتماد کیا تو ان کو مایوس نہیں کریں گے، بلدیہ ٹاؤن میں آخری بار پانی اور دیگر سہولیات میرے دور نظامت میں ملیں، درجنوں پارک بھی بنائے تھے، پی ایس پی کی جانب انتخابی سرگرمیاں زور وشور کے ساتھ جاری ہیں اور اس سلسلے میں سیکرٹری جنرل پاک سر زمین پارٹی حسان صابر،مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سیکرٹری آسیہ اسحاق، ممبران نیشنل سید فرحان ،ظفر سولیجہ نے یوسی 33 میں عوام سے ملاقاتیں کیں۔ جوائنٹ سیکریٹری آفاق جمال نے اتحاد ٹاؤن میں کارنر میٹنگز سے خطاب کیا۔ اسی طرح رکن نیشنل کونسل عبدالرحمن کاکڑ نے یوسی 33 میں مختلف برادری سربراہان سے ملاقات اور انہیں پی ایس پی منشور آگاہ کیا جبکہ مرکزی جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر یاسر کے نے یوسی32 ڈور ٹو ڈور عوام سے ملاقاتیں کیں۔