Categories
KARACHI NEWS

پی ایس پی نے پانچ سالوں میں کوئی یوٹرن نہیں لیا مصطفی کمال

پی ایس پی نے پانچ سالوں میں کوئی یوٹرن نہیں لیا مصطفی کمال

Homepage

مورخہ 5, اپریل 2021

(پریس ریلیز)

 

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین اور پی ایس پی کے این اے 249کے امیدوار سید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کے عوام کے مسائل صرفِ پی ایس پی ہی حل کر سکتی ہے کیونکہ پہلی اور آخری بار کراچی کو آللہ تعالیٰ نے ہمارے ہاتھوں سے بنوایا تھا، پی ایس پی نے پانچ سالوں میں کوئی یوٹرن نہیں لیا جو بات پہلے روز کہی آج بھی اسی بات پر قائم ہیں، بلدیہ ٹاؤن کے حالات دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو روتا ہے اور آج سے 13 سال پہلے کا بلدیہ ٹاؤن زیادہ بہتر تھا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکٹر5- G سعیدآباد بلدیہ ٹاؤن میں مسلم بنگلور ویلفئیر ایسوسی ایشن،اتحاد ٹاون یوسی 36منقعدہ اجتماعات اوربلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں بلدیہ ٹاؤن کے تمام مسائل سے واقف ہوں اور انکا حل بھی جانتا ہوں۔ میرے دور میں بچھائی جانے والی 65 کلومیٹر لمبی پانی کی پائپ لائن جس سے 60 لاکھ گیلن پانی بلدیہ کو ملتا تھا، آج واٹر بورڈ کے اعلٰی افسران بتاتے ہیں اس لائن سے 168نئی آبادیوں کو کنکشن دے دیا گیا اور بلدیہ کا پانی بند ہوگیا۔ اس موقع پر عوام نے ضمنی انتخابات حلقہ این اے 249 میں بھرپور طریقے سے تعاؤن کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے این اے 249 میں انتخابی سرگرمیاں جاری ہے اور اس سلسلے میں صدر پی ایس پی انیس قائمخانی سے این اے 249 کے مرکزی الیکشن آفس میں پنجابی پختون اتحاد مظہر شیرازی گروپ کے جنرل سیکریٹری سید محمد کامران بخاری اور تحفظ ختم نبوت کے رکن محمد عامر ندیم خانی اہلسنت رابطہ کونسل کراچی کے ذمہ داران محمد فرقان۔ عبدالرحمن ملاقاتیں کیں اور وفود نے اپنی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر صدر علماءرابطہ کونسل کے صدر انجینئر نبیل ناصر بھی موجود ہیں اسی طرح پی ایس پی سیکرٹری جنرل حسان صابر ، افتخار عالم بھائی، نینشل کے رکن ڈاکٹر سراج الحق نےیوسی 33 کے مقامی لوگوں سے ملاقات کی جس میں مقامی لوگوں نے شمولیت بھی اختیار کی اور ضمنی الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا جبکہ نیشنل کونسل ممبر و صدر ڈسٹرکٹ ساؤتھ شیراز وحید نے بلدیہ ٹاؤن یوسی 35 وارڈ 2 میں عرب برادری کے معززین سے ملاقات کی اور انہیں پی ایس پی کے منشور سے آگاہ کیااس موقع پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے نائب صدر مظہر مقصود ڈسٹرکٹ ممبرز رضوان ، جابر کے ہمراہ ٹاؤن و یو سی کے ذمہ داران بھی موجود ہیں