Categories
KARACHI NEWS

پاک سر زمین پارٹی واحد جماعت ہے جو اس شہر کے مسائل حل کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ مصطفی کمال

پاک سر زمین پارٹی واحد جماعت ہے جو اس شہر کے مسائل حل کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ مصطفی کمال

Homepage

مورخہ 4 اپریل 2021

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین اور پی ایس پی کے امیدوار این اے 249 سید مصطفی کمال نے کہا کہ مصطفی کمال نے ایک روپیہ بھی حرام نہیں کمایا، میں نے راتیں جاگ کر کراچی بنایا، اللہ نے مجھ سے یہ کام لیا، اس شہر کے رہنے والے ہمارے کردار کو بخوبی جانتے ہیں۔ ہم نے تین سو ارب روپے اس شہر پر خرچ کئے ہیں، میرا برترین دشمن بھی ایک روپے چوری کا الزام نہیں لگا سکتا، میں نے ان پیسوں کو کراچی کی ترقیاتی پر لگایا یہ ہماراکردار ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی واحد جماعت ہے جو اس شہر کے مسائل حل کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ آج الیکشن جیتنے والے بددعائیں لے رہے، آج سے 14 سو سال پہلے جنگ یزید جیتا تھا پر آج یزید کا نام لینے والا کوئی نہیں اور نواسہ رسول کو ہر کوئی یاد کرتا ہے، محبت کرتا ہے،پاک سر زمین پارٹی ایسی کامیابی چاہتی ہے جس سے میری قوم کے مسائلِ ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں، اس شہر سے ایسی روشنی اٹھے جو پورے پاکستان میں پھیلے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ٹاؤن 07 نمبر، یوسی 32, مسلم مجاہد کالونی , نئی آبادی، سیکٹر 4H بدر گراؤنڈ,بلدیہ ٹاؤن، یوسی 29 میں منقعدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائمخانی سمیت دیگر مرکزی رہنماء بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا چاند پر جاری ہے اور ہم آج بھی گٹر ملا پانی پینے، سیوریج نظام درہم برہم اور بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے ساتھیوں کے ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا دیا اور اس جھنڈے کو ماننے والا ہر انسان ہمارا بھائی ہے میں آپ لوگوں کو دعوت دینے آیا ہوں کہ پی ایس پی کا حصہ بنیں اور پی ایس پی کے پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنے حقوقِ کے لئے آواز بلند کریں کیونکہ انشاء اللہ آنے والا وقت تمہارا ہے۔
بعدازاں پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین ، پی ایس پی کے امیدوار این اے 249 سید مصطفیٰ کمال،جوائنٹ سیکیٹری ڈاکٹر یاسر،نائب صدر ڈسٹرک کیماڑی محمد فیاض کی یوسی 32 مجاہد کالونی بلدیہ ٹاؤن میں کچھی برادری کے ماہی گیروں کی جماعت کچھی فشرمین ایسوسی ایشن کی منتخب کمیٹی ،یوسی 33 بلدیہ ٹاؤن میں قریشی برادری کی ورکنگ کمیٹی شیخ القریش سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے اہم ملاقاتیں کیں اس موقع پر ممبر نیشنل کونسل فرحان انصاری،صدر پی ایس ایس ایف انجنئیر عثمان و دیگر ذمہ داران و کارکنان موجود تھے