Categories
KARACHI NEWS

سیاست دانوں کے نااہلی اور بدکرداری کی وجہ سے سیاست کا شعبہ بدنام ہوا۔ مصطفی کمال

سیاست دانوں کے نااہلی اور بدکرداری کی وجہ سے سیاست کا شعبہ بدنام ہوا۔ مصطفی کمال

Homepage

مورخہ3 اپریل 2021

(پریس ریلیز )

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین ، پی ایس پی کے امیدوار این اے 249 سید مصطفی کمال نے کہا کہ سیاست دانوں کے نااہلی اور بدکرداری کی وجہ سے سیاست کا شعبہ بدنام ہوا۔ موجودہ اور سابقہ حکمران جماعتیں مسائل حل کرنے کے بلند و بانگ وعدے کرتے ہیں لیکن اقتدار ملنے پر اپنی نااہلی کی بنا پر ناصرف عوام کی بہتری کے لیے کچھ بھی نہیں کر سکتے بلکہ حالات کو مزید ابتر بنا دیتے ہیں۔ این اے 249 کے مسائل اور انکے حل کو ہم سے بہتر کوئی نہیں جانتا، اگر عوام نے پی ایس پی پر اعتماد کیا تو ان کو مایوس نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترک محلہ، یوسی 34 میں ترک ایسوسی ایشن کے ذمہ دران اور معززین، بلدیہ ٹاؤن، مجاہد کالونی کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن میں آخری بار پانی اور دیگر سہولیات میرے دور نظامت میں ملیں، درجنوں پارک بھی بنائے تھے، انہوں نے کہا کہ آج سے پہلے اس شہر میں شیعہ سنی،بریلوی دیوبندی، زبانوں کی بنیاد پر نفرت کی سیاست کی جاتی تھی، ہم نے آکر تمام لوگوں کو سمجھایا اور اللّٰہ کا شکر لوگوں نے ہماری بات مانی ہے اور ہم نے بھائی کو بھائی سے ملایا اور نفرتیں ختمِ کیں اس موقع پر عوام نے پی ایس پی کے حق میں ووٹ ڈالنے کی یقین دہانی کرائی۔بعدازاں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال، وائس چیئرمین سید حفیظ الدین کے ہمراہ اپنی انتخابی مہم کے دوران امام بارگاہ خدیجتہ الکبری بلدیہ ٹاؤن دورہ اور امام بارگاہ کے ٹرسٹی انور شاہ اور خطیب جامع مسجد خدیجتہ الکبریٰ علامہ سید عامر رضا زیدی اور دیگر شیعہ اکابرین سے ملاقات کی اس موقع پر امام بارگاہ خدیجتہ الکبری انور شاہ اور انکے احباب نے بھرپور حمایت کا اعلان کیااس موقع پر ممبر نیشنل کونسل جعفر الحسن،ہمایوں عثمان راجپوت،انور رضا نقوی و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔سینئر وائس چیئرمین اشفاق منگی اور رکن نیشنل کونسل مقبول ابڑو کی یوسی 31 عابد آباد کے علاقے میں پختون برادری سے ملاقاتیں کی اور پی ایس پی منشور سے آگاہ کیا۔پختون اکابرین کی جانب سے بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے این اے 249 کی انتخابی مہم زور شور سے جاری اس سلسلے میں صدر انیس قائمخانی کا مختلف یوسیز نے دورہ کیا اور ذمہ دران سے ملاقاتیں کیں، اسی طرح پاک سر زمین پارٹی کی مرکزی انفارمیشن سیکرٹری آسیہ اسحاق اور مرکزی نائب صدر صوفیہ سعید نے یوسی33 میں گھر گھر عوام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں 29 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں ڈولفن پر مہر لگانے کی اپیل کی۔