ہم نے کلاشنکوف کا کلچر کلا شنکوف کے زریعے ختم نہیں کیا بلکہ سچ بول کر ختم کیا، مصطفی کمال
March 28, 2021
مورخہ 28 مارچ 2021
(پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاکہ ہم نے کلاشنکوف کا کلچر کلا شنکوف کے زریعے ختم نہیں کیا بلکہ سچ بول کر ختم کیا،پی ایس پی نے پانچ سالوں میں کوئی یوٹرن نہیں لیا جو بات پہلے روز کہی آج بھی اسی بات پر قائم ہیں،بلدیہ ٹاؤن کے حالات دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو روتا ہےآج سے 13 سال پہلے کا بلدیہ ٹاؤن زیادہ بہتر تھا ، اللّٰہ کی کوئی نہ کوئی مصلحت ہے جو مجھے یہاں سے الیکشن لڑنے کا موقع ملا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 33 وارڈ 3 بسم اللّٰہ چوک اور مکہ گراؤنڈ جدہ ہزارہ کالونی یوسی 33 میں منقعدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کے نااہلی کی وجہ سے سیاست کا شعبہ بدنام ہوا۔ آج سے پہلے اس شہر میں شیعہ سنی،بریلوی دیوبندی،زبانوں کی بنیاد پر نفرت کی سیاست کی جاتی تھی۔ہم نے آکر تمام لوگوں کو سمجھایا اور اللّٰہ کا شکر لوگوں نے ہماری بات مانی ہے اور ہم نے بھائی کو بھائی سے ملایا اور نفرتیں ختمِ کیں اس موقع پر عوام نے پی ایس پی کے حق میں ووٹ ڈالنے کی یقین دہانی کرائی