Categories
KARACHI NEWS

مصطفی کمال کا اسٹیٹ بینک کے حوالے سے مجوزہ مسودہ قانون پر گہری تشویش کا اظہار

مصطفی کمال کا اسٹیٹ بینک کے حوالے سے مجوزہ مسودہ قانون پر گہری تشویش کا اظہار

Homepage

مورخہ 28 مارچ،2021

(پریس ریلیز )

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے اسٹیٹ بینک کے حوالے سے مجوزہ مسودہ قانون پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ مجوزہ مسودہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے، امید کرتے ہیں کہ حکومت مجوزہ مسودے پر نظر ثانی کرتے ہوئے پاکستان کو معاشی بدحالی سے بچائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ٹاؤن میں تاجروں کے وفد سے این اے 249 کے مرکزی دفتر میں ملاقات کے دروان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی کاروباری طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے، مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں۔ عوام میں اسٹیٹ بینک کے مجوزہ مسودے کو لے کر شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔