مایہ ناز ڈرامہ نویس و نائب صدر آرٹس کونسل آف پاکستان حسینہ معین، معروف اداکارہ و پاکستان ٹیلیویژن کی پہلی میزبان کنول نصیر، سینئر پریس فوٹو گرافر محمد فاضل ماما کے انتقال پر چئیر مین پی ایس پی مصطفی کمال کا اظہار افسوس
March 26, 2021
مؤرخہ 26 مارچ، 2021
(پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے مایہ ناز ڈرامہ نویس و نائب صدر آرٹس کونسل آف پاکستان حسینہ معین، معروف اداکارہ و پاکستان ٹیلیویژن کی پہلی میزبان کنول نصیر، سینئر پریس فوٹو گرافر محمد فاضل ماما کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں مرحومہ حسینہ معین، مرحومہ کنول نصیر اور مرحوم محمد فاضل ماما کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔