Categories
KARACHI NEWS

این اے 249 ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پاک سر زمین پارٹی کی انتخابی سرگرمیاں زور وشور کیساتھ جاری ہیں

این اے 249 ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پاک سر زمین پارٹی کی انتخابی سرگرمیاں زور وشور کیساتھ جاری ہیں

Homepage

مورخہ،25 مارچ 2021

(پریس ریلیز)

این اے 249 ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پاک سر زمین پارٹی کی انتخابی سرگرمیاں زور وشور کیساتھ جاری ہیں۔ اس سلسلے میں پی ایس پی کے چئیر مین اور این اے 249 سے پی ایس پی کے امیدوار سید مصطفی کمال نے کارنر میٹنگز اور علاقائی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا، جس میں عوام کی کثیر تعداد شرکت کررہی ہے۔ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی نیندیں قربان کرکے کراچی کو دنیا کے تیز ترین ترقی کرنیوالے شہروں میں 12 ویں نمبر پر تھا، آج کراچی دنیا کے بدترین شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے، حکمرانوں کی نااہلی اور تعصب کی وجہ آج کراچی کچراکنڈی میں تبدیل ہو گیا۔ کراچی کے مسائل کا حل صرف پی ایس پی کے پاس ہے کیونکہ کراچی آخری دفعہ ہمارے ہاتھوں سے بنا تھا نہ اسے پہلے کبھی بنا نہ اس کے بعد بنا ہے، اگر کراچی کوئی بنا سکتا ہے تو وہ صرف پی ایس پی ہے۔ میرا بدترین دشمن بھی مجھ پر کرپشن کا الزام عائد نہیں کرسکتا یہ میرا کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ بلدیہ ٹاؤن، سیکٹر 4A میں چکوال برادری, بلدیہ ٹاؤن، آفریدی کالونی، یوسی 31 میں سواتی برادری عمائدین اور بلدیہ ٹاؤن، یوسی 33 میں عوامی رابطہ مہم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اراکین سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی، نیشنل کونسل اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کے انچارج ہمایوں عثمان راجپوت بھی موجود ہیں انہوں نے کہا کہ ایم پی اے سے سینیٹر تک مختلف عہدوں پر رہ چکا ہوں اللہ کا کرم ہے کہ ہماری سیاست عبادت کی طرح ہے۔ ملک سے نفرتوں کی سیاست کا ہمیشہ کے لیئے خاتمہ کرنا اور بھائی کو بھائی سے ملانا ہی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے، پی ایس پی کراچی سمیت سندھ بھر کی ایک بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔ اس موقع پر مختلف برداری اور عوام نے بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ(ن) حلقہ این اے 249 کی انتخابی مہم کے انچارج اور سینئر ذمہ دار جناب ملک نثار اور پختون خواہ ملی عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے بہادر خان نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرکے اپنے ساتھیوں سمیت پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔