Categories
KARACHI NEWS

پاک سر زمین پارٹی کے تحت یوم پاکستان اور پی ایس پی کا پانچواں یومِ تاسیس ملک اور بیرون ملک انتہائی جوش خروش اور جذبے کے ساتھ منایا

پاک سر زمین پارٹی کے تحت یوم پاکستان اور پی ایس پی کا پانچواں یومِ تاسیس ملک اور بیرون ملک انتہائی جوش خروش اور جذبے کے ساتھ منایا

Homepage

*مورخہ: 24 مارچ 2021*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے تحت یوم پاکستان اور پی ایس پی کا پانچواں یومِ تاسیس ملک اور بیرون ملک انتہائی جوش خروش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا، پاکستان ہاؤس میں یوم پاکستان کے موقع پر نوجوان طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ نوجوانوں سے پاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہے لہٰذا نوجوان سیاست سے کنارہ کشی کرنے کے بجائے بابائے قوم قائدِاعظم محمد علی جناح کو اپنا مشعلِ راہ بنا کر ملکی سلامتی و بقاء سمیت نظریاتی و سیاسی استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں، صرف 23 مارچ منانے سے پاکستان خوشحال نہیں ہوگا بلکہ ہر فرد کو اپنے عمل اور کردار سے لخوشحال پاکستان بنانا ہوگا، پی ایس پی کا مقصد پاکستان کی خدمت ہے ، کیونکہ ہم رنگ نسل اور مسالک کی تفریق کے بغیر عام پاکستانی کی زندگی میں آسانی پیدا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر تے ہیں ہم آللہ کی مخلوق کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ،پاک سر زمین پارٹی نے ملک کے معاشی حب میں کلاشنکوف اٹھائے بغیر کلاشنکوف کلچر کا خاتمہ کردیا ہے۔ ہم نے لسانیت کی بنیاد پر نفرتوں کو دفن کرکہ دنیا کو پیغام دیا ہے کہ صرف آپریشن کوئی حل نہیں، اس موقع پر پی ایس پی کے جوائنٹ سیکریٹری آفاق جمال، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس شہر سے را تسلط ختم کرنے کے لئے جہاد کیاہم نے اسوقت آواز لگائی جب سچ بولنے کی سزا موت تھی اس جد وجہد میں ہمارے سات ساتھی شہید ہوئے،کیونکہ ملک دشمن کو پتہ ہے جب تک کراچی تباہ نہیں ہؤگا تو پاکستان تباہ نہیں ہوگا کیونکہ یہ پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے انہوں نے کہا کہ 75 سال کے بعد بھی ہمارا یہ حال ہے کہ دنیا چاند پر جاری ہے اور ہم کراچی جیسے شہر میں کچرے پر رو رہے ہیں یہ کوئی گاؤں اور گوٹھ دیہات نہیں یہ پاکستان کا معاشی حب ہے جو تباہی بربادی کا منظر پیش کررہا ہےاج اس ملک کا جو حشر ہے وہ اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے ہے۔ دریں اثنا یوم پاکستان اور یوم تاسیس کے سلسلے میں مرکزی اجتماع این اے 249 کے انتخابی دفتر کے باہر منعقد ہوا، تقریب سے صدر پاک سرزمین پارٹی انیس قائم خانی نے تمام پاکستانیو کو 23 مارچ یوم قرارداد پاکستان اور پی ایس پی کے یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو ہمارے آباؤ اجداد نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کر بنایا تھا اور اب سید مصطفیٰ کمال کی قیادت میں اس ملک کو ترقی دیں گے۔ این اے 249 سے اٹھنی والی روشنی پورے ملک میں پھیلے گی۔ اس موقع پر اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ سینئر وائس چیئرمین اشفاق احمد منگی نے کہا کہ ہم عوام کے لیے عزت، انصاف اور اختیار کی بات کر رہے ہیں۔ سید مصطفیٰ کمال نے عوام کی بے مثال خدمت کی ہے، عوام کو بھی دیگر روایتی سیاسی جماعتوں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے جو صرف انتخابات میں عوام کو یاد کرتی ہیں۔ سیکرٹری جنرل ایڈوکیٹ حسان صابر نے کہا کہ پی ایس پی قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان بنائے گی، یہ ایک جہد مسلسل ہے اور اپنی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہم تیار ہیں۔ وائس چیئرمین شبیر قائم خانی نے کہا کہ این اے 249 پورے پاکستان کیلئے امید کی کرن ہے۔ سید مصطفیٰ کمال کا کردار ہی تمام ووٹرز کے لیے ضمانت ہے۔ علاؤہ ازیں یومِ پاکستان اور یومِ تاسیس کے موقع پر پاک سر زمین پارٹی بلوچستان پاکستان ہاؤس میں پروقار تقریب منعقد کی جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر پی ایس پی کے مرکزی وائس چیئرمین عطاءاللہ کرد، صوبائی صدر میر شمس مینگل، کوئٹہ ڈویژن صدرعلاوالدین ترین، کوئٹہ ڈسٹرک سینئر نائب صدر سید لیاقت آغا، کوئٹہ ڈویژن جوائنٹ سیکریٹری عبدالستار درانی، کوئٹہ چلتن ٹاؤن نائب صدر محمد ابراہیم، کوئٹہ چلتن ٹاؤن جوائنٹ سیکریٹری شیر محمد، اسٹوڈنٹ فیڈریشن صدر محمد بلال سارنگزئ نے کارکنان سے خطاب کیا اور نظریہ پاکستان اور قومی ہم آہنگی قائم کرنے میں پی ایس پی کے کردار پر روشنی ڈالی۔جبکہ پاک سرزمین پارٹی خیبرپختونخوا میں یوم پاکستان اور یومِ تاسیس کی تقریب پاکستان ہاوس رمداس چوک پشاور میں منعقد کی گئی ۔تقریب سے پاک سرزمین پارٹی کے خیبر پختونخوا کے صوبائ صدرامتیاز اسد تنولی،فنانس سیکریٹری محمد زبیر، شاہد اطلس،انفارمیشن سیکرٹری پاک سرزمین پارٹی کے پی کے اشرف خان آفریدی نے خطاب کیا، تقریب میں پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کی کامیابی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ پاک سر زمین پارٹی پنجاب کے تحت صوبائی سیکریٹریٹ میں یوم پاکستان اور یوم تاسیس کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب سے سینٹرل پنجاب کے صدر اور رکن نیشنل کونسل بیرسٹر مختار ٹاٹرے نے خطاب کیا، اس موقع پر کیک کاٹا گیا۔ پی ایس پی جنوبی پنجاب کے تحت ریلی نکالی گئی اور صوبائی سیکریٹریٹ میں تقریب منعقد کی گئی جس سے جنوبی پنجاب کے صدر کرامت نے خطاب کیا، اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ جبکہ پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد کی جانب سے یوم پاکستان اور پانچویں یوم تاسیس کے حوالے سے حیدرآباد پاکستان ہاؤس تا پریس کلب ریلی نکالی گئی جس کی سربراہی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی نے کی، ریلی میں ذمہ داروں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ یومِ پاکستان اور یومِ تاسیس کے موقع پر پاک سر زمین پارٹی میرپورخاص پاکستان ہاؤس میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں تمام ڈسٹرکٹ کے عہدیداران اور شعبہ خواتین کی عہدے داران اور کارکنان نے شرکت کی اور کیک کاٹا گیا، اسی طرح نیشنل کونسل رکن اور نواب شاہ ڈویژن صدر سید کاظم علی شاہ,نوشہرو فیروز ضلع صدر اور ضلعی عہدہ دار نے یوم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کے پانچویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنان کے ھمراہ کیک کاٹا گیا جبکہ تحصیل کھاریاں ضلع گجرات کے آرگنائزر ناصر محمود جٹ نے یوم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کے پانچویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنان کے ھمراہ کیک کاٹا گیا۔ بیرون ملک پی ایس پی کے تمام چیپٹرز خصوصاً متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا میں یوم پاکستان اور یوم تاسیس کی پروقار تقریبات منعقد کی گئیں۔