پوری قوم کو 23 مارچ کا دن ہماری تاریخ کا اہم ترین اور ناقابل فراموش دن ہے مصطفی کمال
March 22, 2021
*مورخہ 22 مارچ 2021*
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پوری قوم کو 23 مارچ کا دن ہماری تاریخ کا اہم ترین اور ناقابل فراموش دن ہے، قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کو عظیم مقصد کے لیے متحد کیا، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور تحریک آزادی کے بے تحاشہ رہنماؤں کی قربانیوں سے حصول پاکستان کی راہ ہموار ہوئی۔ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آزادی ایک انمول نعمت ہے جس کی قدر و قیمت کوئی ان کشمیری ماﺅں، بہنوں اور بیٹوں سے پوچھے جو ہر لمحہ بھارتی بربریت کا شکار ہیں۔ ہم جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہے کہ ہم آزاد وطن میں سانس لیتے ہیں جس کی دنیا میں مثالی شناخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے، ہمیں پاکستان کی بقاء اور ترقی کے لئے تعصب سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا۔ اسی سوچ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے پاک سر زمین پارٹی کی بنیاد 23 مارچ 2016 کو رکھ کر تعصب و نفرت کی سیاست کے خلاف جہاد کا آغاز کیا گیا، ہمارے سات کارکنان نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکہ اس جدوجہد کو امر کردیا، اس ظلم کے باوجود پی ایس پی کے کسی ایک کارکن نے بھی پلٹ کر پتھر تک نا مارا۔ یہ ہمارے رب کا کرم ہے کہ اس نے ہم سے یہ کام لیا کہ ہم نے نفرت اور تعصب کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا، انہوں نے کہا کہ آج پی ایس پی نا صرف کراچی سے کشمور اور کشمور سے کشمیر تک ایک منظم اور متحرک تنظیم رکھتی ہے بلکہ بیرون ملک دنیا کے اکثر ممالک میں پی ایس پی منظم اور متحرک ہے۔ آج جہاں صدر، وزیراعظم، وزیراعلی، گورنر اور مئیر رکھنے والی جماعتوں کو لوگ انکی نااہلی اور کرپشن کے باعث چھوڑ رہے ہیں وہاں ہمارے فلسفے سے متاثر ہوکر پی ایس پی میں روز سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ جہاں پانچ سال میں لوگوں کو سیاسی جماعتوں کا نام تک یاد نہیں ہوتا وہاں آج پی ایس پی ہر پاکستان کے ہر گھر میں موجود ہے۔ کیونکہ ہم دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر سیاست نہیں کر رہے بلکہ ہمارے کارکنان اور عہدے داران روز عوام کے درمیان ہوتے ہیں۔ پی ایس پی محروم لوگوں کیلئے جدوجہد کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے۔ مختلف قومیتوں، زبانوں اور مذاہب کےماننے والے افراد پی ایس پی کے پرچم تلے جمع ہوکر اپنے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کا حصہ بن رہے ہیں۔ پی ایس پی کا فلسفہ ملک میں انقلاب کی نوید بن چکا ہے۔ آنے والا وقت پاک سر زمین پارٹی کا ہے۔