Categories
KARACHI NEWS

مصطفیٰ کمال کا اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی موبائل کے قریب دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

مصطفیٰ کمال کا اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی موبائل کے قریب دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

Homepage

مورخہ 15 مارچ 2021

(پریس ریلیز )

پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین سید مصطفیٰ کمال کا اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی موبائل کے قریب دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجے میں رینجرز اہلکار کی شہادت اور 3 افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے
اور پاک سر زمین پارٹی رینجرز کی جانب سے کراچی میں قیام امن کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکار کے اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کے لئے جلد و مکمل صحتیاب کے لئے دعا کی