Categories
KARACHI NEWS

پی ایس پی کی جد وجہد کا مقصد ملک سے تفرقے اور لسانی سیاست کا خاتمہ کرکہ تمام قومیتوں کو انکے حقوق دلوانا ہے مصطفی کمال

پی ایس پی کی جد وجہد کا مقصد ملک سے تفرقے اور لسانی سیاست کا خاتمہ کرکہ تمام قومیتوں کو انکے حقوق دلوانا ہے مصطفی کمال

Homepage

مورخہ 13 مارچ 2021

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ 19 مارچ کو ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ کا جلسہ بلوچستان میں عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ پی ایس پی کی جد وجہد کا مقصد ملک سے تفرقے اور لسانی سیاست کا خاتمہ کرکہ تمام قومیتوں کو انکے حقوق دلوانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں کرد اور کاکڑ قبائل کے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہونے کے باوجود آج بھی تعلیم ،صحت اور پینے کے صاف پانی سے محروم ہے کیونکہ عوام کے نام پر حاصل کردہ اختیارات اور وسائل نچلی ترین سطح پر منتقل کرنے کے بجائے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مقید کر لیے گئے۔ سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے حصول کیلئے تو ایک دوسرے کے خلاف احتجاجی کرتی ہیں لیکن سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے کبھی احتجاج نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو بلوچستان سمیت پاکستان کے تمام صوبوں کے ہر علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا قابل عمل فارمولا رکھتی ہے، ہم پاکستان کی بقا، سلامتی اور ترقی کی خاطر وسیع پیمانے پر آئینی اصلاحات پر یقین رکھتے ہیں۔