Categories
KARACHI NEWS

پی ایس پی کا 19 مارچ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ کا جلسہ ملکی سیاست میں نئی تاریخ رقم کرے گا مصطفی کمال

پی ایس پی کا 19 مارچ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ کا جلسہ ملکی سیاست میں نئی تاریخ رقم کرے گا مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ: 10 مارچ، 2021*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی کا 19 مارچ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ کا جلسہ ملکی سیاست میں نئی تاریخ رقم کرے گا، پی ایس پی کا عوامی مسائل کے حل اور بھائی چارگی کا منشور پاکستان میں امن، خوشحالی اور ترقی کی ضمانت ہے۔ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ناصرف تعصب، تفرقات اور نفرت کی سیاست سے ملک کو پاک کرنے میں لگی ہوئی ہے بلکہ عوامی مسائل کے قابلِ عمل حل بھی پیش کررہی ہے۔ قوم نے دیکھ لیا کہ گزشتہ پانچ سال میں پاک سر زمین پارٹی نے ایک بھی یو ٹرن نہیں لیا، الحمدللہ ہماری کہی ہر بات سچ ثابت ہورہی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کے کونے کونے سے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جوق در جوق وزیراعظم اور وزراء اعلیٰ کی سیاسی جماعتیں چھوڑ کر پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کررہے ہیں۔ آج کراچی سے کشمیر اور گلگت بلتستان تک لوگ ہمارے فلسفے سے اس لیے جڑتے جارہے ہیں کہ وہ جان گئے ہیں کہ کام کرنے کے لیے اختیار کی نہیں بلکہ کردار کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے زمہ داران سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو فکر ہی نہیں کہ غریب کتنے مشکل حالات میں ہے، سب کو صرف یہ فکر ہے کہ اپنی حکومت کو کس طرح بچائیں، عوام غربت اور مہنگائی سے کررہی ہے جبکہ حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کو چور ثابت کرنے میں لگے ہیں، اس لڑائی میں نقصان صرف ملک اور عوام کا ہورہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں عوام میں حد درجے مایوسی پھیل گئی ہے۔ پاک سر زمین پارٹی قوم کو بے آسرا نہیں چھوڑے گی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جائے گی۔
دریں اثنا پاک سر زمین پارٹی کی جانب 19 مارچ کوئٹہ میں منقعد ہونے والے پانچویں یوم تاسیس کے جلسے کی مناسبت سے پوسٹر کا اجراء بھی کردیا۔