پی ایس پی اپنا پانچویں یوم تاسیس 19 مارچ 2021 بروز جمعہ کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں عظیم الشان جلسہ منعقد ہوگا
March 9, 2021
مورخہ 9 مارچ 2021
(پریس ریلیز )
پاک سر زمین پارٹی اپنا پانچویں یوم تاسیس 19 مارچ 2021 بروز جمعہ کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں عظیم الشان جلسہ منعقد ہوگا جس سے پی ایس پی کے چئیر مین سید مصطفی کمال اہم خطاب کرے گے اور پی ایس پی کے یوم تاسیس کے موقع پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بینرز، پینافلیکس آویزاں کرنے کے علاوہ مختلف مقامات پر عوام الناس میں پمفلیٹ تقسیم کیئے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں کوئٹہ میں پی ایس پی کے وائس چیئرمین عطا اللہ کرد و دیگر بلوچستان کے زمہ داران نے مختلف برادریوں کے عمائدین اور عوام سے ملاقاتیں کرتے ہوئے پی ایس پی کے وائس چیئرمین عطا اللہ کرد نے کہا کہ 19 مارچ کا جلسہ فقید المثال کامیابی سے ہمکنار ہو گا کیونکہ پی ایس پی واحد سیاسی جماعت ہے جو تمام قومیتوں کے حقوق کے لیے جد وجہد کر رہی ہے جبکہ پاک سر زمین پارٹی کی جانب کویٹہ میں منقعدہ ہونے والے اپنے پانچویں یوم تاسیس کے موقع پر ہینڈ بل کابھی اجراء کردیا گیا ہے