پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو کراچی سے کشمیر تک عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے مصطفی کمال
March 5, 2021
مورخہ 5, مارچ 2021
(پریس ریلیز)
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو کراچی سے کشمیر تک عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے، ہم نے گزشتہ پانچ سال میں ایک بھی یو ٹرن نہیں لیا۔ لوگ ہمارے کردار اور قابلیت کی وجہ سے ہمارے ساتھ جڑ رہے ہیں۔ قوم نے دیکھ لیا کہ پی ایس پی نے لسانیت کے بت کو گرا کر بھارتی سرمایہ کاری تہس نہس کردی اور بھائی کو بھائی سے ملا دیا ہے۔ پی ایس پی عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر حد پار کر جائے گی، یہی وجہ ہے کہ آج چاروں صوبوں میں عوام وزیراعظم اور وزراء اعلیٰ کی سیاسی جماعتیں چھوڑ کر پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جسکا ثبوت پی ایس پی 19 مارچ 2021 بروز جمعہ کوئٹہ میں بھر پور پاور شو کرکہ دے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس میں پاک سر زمین پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کے اراکین کے منقعدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس پی کی جانب سے 28 فروری کے پختون جلسے نے پاکستان کے معاشی حب میں راء کی سرمایہ کاری کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا ہے۔ ہم ایسی سیاست نہیں کرنا چاہتے کہ اپنے بنائے ہوئے ایم پی ایز کو ہوٹلوں میں بند کرنا پڑے،جب لیڈران کی ترجیح عوام نہیں تو ان کے نمائندے کیسے عوام کی خدمت کریں گے۔ کارکنان اپنے گلی محلے اور عزیز و اقارب میں پارٹی کے ترجمان ہیں۔ اس موقع پر صدر پی ایس پی کے صدر انیس قائم نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی اپنا پانچویں یوم تاسیس بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پرجوش انداز میں منائی گی، بلوچستان میں پی ایس پی کے یوم تاسیس کے موقع پر جلسے کی وجہ سے عوام میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ جلسے کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔