پاک سر زمین پارٹی آج بروز اتوار 28 فروری سہراب گوٹھ میں پختون جلسہ کرکہ بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
February 27, 2021
*مورخہ: 27 فروری 2021*
(پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی آج بروز اتوار 28 فروری سہراب گوٹھ میں پختون جلسہ کرکہ بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ جلسے سے چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال اہم خطاب کریں گے۔ 28 فروری کا جلسہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں پختون تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جو شہر میں لسانی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، جلسے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اس سلسلے میں الآصف اسکوائر کے پیچے وسیع و عریض میدان میں 60 فٹ لمبا، 30 فٹ چوڑا اور 10 فٹ بلند شاندار اسٹیج بنایا گیا ہے، جلسے گاہ میں ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں اور مزید ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگائی جارہی ہیں۔ شہر کی اہم شاہراہوں، چوراہوں، پلوں، بلند عمارتوں کو رنگ برنگے برقی قمقموں، پی ایس پی کے چئیرمین سید مصطفی کمال، صدر انیس قائم خانی کی قد آور تصاویر اور پینا فلیکس اور اسکرین بورڈ سے سجایا گیا ہے، شہر میں پی ایس پی اور قومی پرچموں کی بہار دکھائی دے رہی ہیں جبکہ جلسے گاہ پہنچنے کے تمام راستوں پر کارکنان کی جانب سے استقبالیہ کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں پی ایس پی کے ترانوں پر پختون نوجوان والہانہ رقص کرکے اپنی خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔ پشتون جلسے کے حوالے سے سہراب گوٹھ سمیت کراچی میں پختون برادری کے تمام اکثریتی علاقوں میں جشن کا سماں ہے۔ پشتون جلسے کی مناسبت سے پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے پشتو زبان میں پارٹی ترانوں کا اجراء کیا گیا ہے۔