مسائل کےحل کیلئے اختیار نہیں کردار کی ضرورت ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
February 26, 2021
مورخہ 26 فروری 2021
(پریس ریلیز )
چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ 70 سالوں سے سینیٹر، وزیر اور وزیراعظم بنتے چلے آرہے ہیں لیکن مسئلے حل ہونے کے بجائے بڑھتے چلے گئے کیونکہ مسائل حل کرنے کے لیے اختیار کی نہیں بلکہ کردار کی ضرورت ہوتی ہے۔ پاکستان یہ منظر سالوں سے دیکھنا چاہتا تھا کہ تمام لوگ بلا امتیاز رنگ ونسل اکھٹے ہوں، پی ایس پی کو یہ فخر حاصل ہوا کہ اس نے سب کو جوڑ کے سنت نبوی کو زندہ کیا، انتخابی شکست کے باوجود پی ایس پی کے کارکنوں نے تعصب اور امتیازات کے خاتمے کی جدوجہد جاری رکھی، بھائیوں کو جوڑنے کا کام وزیراعظم کے منصب پر فائز ہونے سے بڑا کام ہے۔ منصب آتے جاتے رہتے ہیں لیکن کسی ایک ماں کے بچے کی زندگی بچانا سب سے بڑی نیکی ہے۔ ہم اللہ کے سامنے سرخرو ہونگے،آج پختون سہراب گوٹھ پر ہاتھ میں پھول لے کر مہاجروں کو خوش آمدید کہ رہا ہے، جلسے سے پہلے آج کے بڑے اجتماع نے بتادیا کہ پی ایس پی کے کارکنان نے بڑا معارکہ سر کر لیا اور اتوار کو کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا پختون جلسہ ہوگا۔آج کے دور میں مظلوم و معصوم پختونوں کو تبدیلی کے نام بے وقوف بنایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الآصف اسکوائر سہراب گوٹھ میں پختون جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں۔ جلسے گاہ کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں ہم صرف مظلوموں کا ساتھ دینگے بھلے ظالم میری قوم کا کیوں نہ ہوں انشاللہ ہم ایسا ماحول بنا دینگے کہ کسی مہاجر کو سہراب گوٹھ آنے میں ڈر نہ لگےہمارے اس اتحاد سے آگہی نسلے ایک ساتھ پھلے پھولیں گی ۔۔یہ میرے سہراب گوٹھ کے پختون کارکنان کی کاوش ہے۔اللّٰہ کے نزدیک سب سے بڑا کام دو کلمہ گو بھائیوں کو گلے لگا کر ایک کرنا ہے،بادشاہت تو فرعون اور نمرود کو بھی مل جاتی ہے لیکن کامیابی صرف اللہ کے راستے پر چل کر ہی نصیب ہوتی ہے۔ دو کلمہ پڑھنے والے بھائیوں کو جوڑنا اصل کام ہے۔ اتوار کو تین بجے جلسے میں آنیوالا اللہ کے سامنے سرخرو ہوگا۔ اللّٰہ میرے ساتھیوں بالخصوص ڈسٹرک ایسٹ کے پختون ساتھیوں نے جو محنت کی انکو شاباش اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں،جو پختون ،عمائدین آج آئے میں انکا شکریہ ادا کرتا ہوں ،ہم یہاں ووٹ مانگنے نہیں آئے صرف محبت بانٹنے آئے ہیں،بڑی قوتوں نے بھائی بھائی کو لڑا کر ہمارا پانی بند کردیا،ہماری تعلیم ختم کردی،ہسپتال سے دوا غائب کردی۔۔اب ہم مزید یہ محرومیاں برداشت نہیں کرینگے اکٹھا جدوجہد سے تمام حقوق حاصل کرینگے ،آنے والا کل پی ایس پی اور اس کے کارکنان کا ہے۔ علاؤہ ازیں پاک سر زمین پارٹی 28 فروری کو سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر میں پختونوں کا عظیم الشان جلسہ منقعد کر نے جاری یے،اورشہر کراچی میں 28 فروری کے جلسے کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم اور مختلف مارکیٹوں، دوکانوں اور تاجر برادری سے ملاقاتوں کا سلسلہ زو رشورکے ساتھ جاری ہے اوراسی سلسلے میں پی ایس پی کے تحت کراچی کے مختلف ڈسٹرکٹس سے مورخہ 26 جولائی 2021 بروز جمعہ کی شب کوعظیم الشان ریلیاں نکالی گئی جوکہ کراچی کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی الاصف اسکوائر پر اختتام پذیرہوگی۔ ریلی کے شرکاء کاروں، موٹر سائیکلوں اور دیگر سواریوں پراپنے ہاتھوں میں پاکستان کے پرچم اٹھائے پاکستان اور سید مصطفٰی کمال سے فلگ شگاف نعرے لگا کر اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے رہے، عوام کی جانب سے مختلف مقامات پرریلی کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ریلی کے لیے کراچی بھر میں مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپوں کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے نغمے بج رہے تھے، ریلی اور کیمپس پر کارکنان والہانہ رقص کرتے رہے۔ ریلی کے دوران پارٹی کے حق میں زبردست نعرے بازی ہوئی۔