Categories
KARACHI NEWS

پاک سر زمین پارٹی کے تحت 28 فروری کو الاصف اسکوائر میں پختونوں ایک فقید المثال جلسہ منقعد ہوگا

پاک سر زمین پارٹی کے تحت 28 فروری کو الاصف اسکوائر میں پختونوں ایک فقید المثال جلسہ منقعد ہوگا

Homepage

مورخہ 25 فروری 2021

(پریس ریلیز )

پاک سر زمین پارٹی کے تحت 28 فروری کو الاصف اسکوائر میں پختونوں ایک فقید المثال جلسہ منقعد ہوگا جس سے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال فکر انگیز خطاب کرے گے۔ اس سلسلے میں پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی دیگر زمہ داران کے ہمراہ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی نے کہا کہ یہ جلسہ سندھ کے بےحس اور نااہل حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کی جد وجہد کا مقصد ہی ملک سے تفرقات اور لسانیت کی سیاست کا خاتمہ ہے تاکہ تمام قومیتوں کے لوگ رنگ،نسل مزہب اور لسانیت کی تفریق سے بالا تر ہو کر رہیں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی موجودہ حکومت نے سندھ کو تباہ اور سندھ میں رہنے والے لوگوں تنہا چھوڑ دیا ہے ، سندھ کے غریب لوگ صاف پانی ، طبی سہولیات سمیت دیگر بنیادی و بلدیاتی سہولیات سے محروم زندگی بسر کررہے ہیں۔ اسی طرح وائس چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید حفیظ الدین اور ممبر نیشنل کونسل سید فرحان انصاری نے سہراب گوٹھ مچھر کالونی میں پختون عمائدین عتیق خان باچا، طوران خان، ہاشم خان اور دیگر سے ملاقات کی آنہیں 28, فروری کے جلسے کی دعوت دی جبکہ پاک سرزمین پارٹی سندھ کونسل کےجنرل سیکریٹری و میمبر نیشنل کونسل مقبول احمد ابڑو نے لانڈھی نیو مظفرآباد کالونی میں انورخان اور دیگر معزز عمائدین سے ملاقات اور انہیں 28 فروری کو ہونے والے جلسہ کی دعوت دی