Categories
KARACHI NEWS

پاک سر زمین پارٹی تعصب کی سیاست کبھی بھی نہیں کرئے گی، مصطفی کمال

پاک سر زمین پارٹی تعصب کی سیاست کبھی بھی نہیں کرئے گی، مصطفی کمال

مؤرخہ 22 فروری 2021

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تعصب زدہ سیاست میں معصوم سندھیوں کا کوئی کردار نہیں اس لیے پاک سر زمین پارٹی تعصب کی سیاست کبھی بھی نہیں کرئے گی۔ تعصب کی سیاست سے قوم ایک بار پھر بند گلی میں چلے جائیگی۔ کراچی میں پاکستان کی تمام قومیتیں آباد ہیں اس لیے اگر کراچی کی مردم شماری ٹھیک نہ ہوئی پاکستان میں کچھ ٹھیک نہیں ہوگا اگر اس مردم شماری کو مانا گیا تو اگلی تمام مردم شماریاں بھی غلط ہوگی اور یہاں کے وسائل کی تقسیم کبھی بھی ٹھیک نہیں ہوسکے گی۔ پاک سر زمین پارٹی کے لیے کراچی کی مردم شُماری کا معاملہ قوم کی زندگی اور موت کا معاملہ ہے، گزشتہ روز لیاقت آباد میں مظاہرہ کرکہ حکمرانوں کو فلم کی جھلک دکھائی تھی، اب پورے شہر میں مظاہرے ہونگے۔ احساس محرومی اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ عوام کہنے لگے ہیں کہ انہیں ایسے نہیں جینا جہاں ریاست کے لوگ ہمیں صحیح گننے سے ڈریں۔ ہم کب تک کراچی کے مظلوم نوجوانوں کو خاموش رکھ سکیں گے۔ سینٹ الیکشن میں جوڑ توڑ میں مصروف حکومت اور اپوزیشن عوامی مسائل کی طرف توجہ دے ورنہ پھر امن و امان کی تباہی کے زمہ دار عوام نہیں ہونگے۔ اس شہر میں مریم نواز کے شوہر کی گرفتاری پر پہلے وزیر اعلیٰ سندھ پھر بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کر دی اور آرمی چیف کو ایکشن لینا پڑا۔ ہم چاہتے ہیں کہ بلاول صاحب ایسے ہی غصے میں آئیں اور مردم شماری کے خلاف پریس کانفرنس کرکے مردم شُماری کو کالعدم کراوائیں، اگر ایسا نہ ہوا تو یہ سب تعصب کا کھیل ہے اور ایک بار پھر کراچی کو تعصب کی بنیاد پر نظر انداز کیا جارہاہے، اس طرزِ حکمرانی سے پاکستان کو نقصان ہورہا ہے اور ابھی مزید ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار اظہار انہوں نےمرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس میں اراکین سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی، نیشنل کونسل، تمام مرکزی شعبہ جات اور ڈسٹرکٹ, ٹاؤنز اور یوسیز کے زمہ داراں کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائمخانی بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں آج بھی کتے کے کاٹنے، گندا پانی پینے اور زیادتی کے کیسوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور یہ بدبخت حکومت خاموش ہے۔ اللہ ان پر اپنا عذاب نازل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ 28فروری کو پی ایس پی سہراب گوٹھ میں صرف پختون برادری کا جلسہ کرنے جارہی ہے جو تاریخ ساز جلسہ ثابت ہوگا جو ثابت کردے گا کہ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی ہر زبان، نسل، مزہب اور مسلک کی واحد نمائندہ سیاسی جماعت ہے جس کا مقصد نفرت کے بتوں کو توڑ کر قوم کو متحد کرنا ہے۔