قائد آباد کراچی سے پشتون نوجوانوں کے وفود نے سہراب گوٹھ میں پی ایس پی کے عارضی دفتر پہ چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی
February 22, 2021
مورخہ 22 فروری 2021
(پریس ریلیز)
پاک سرزمین پارٹی کے تحت سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر میں 28 فروری 2021 کو ہونے والے پشتون جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ شہر کراچی میں پی ایس پی کے پرچموں کی بہار ہے، مختلف علاقوں میں بینرز، پینافلیکس آویزاں کرنے کے علاوہ مختلف مقامات پر عوام الناس میں پمفلیٹ تقسیم کیئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں قائد آباد کراچی سے پشتون نوجوانوں کے وفود نے سہراب گوٹھ میں پی ایس پی کے عارضی دفتر پہ چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی اور پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پی ایس پی کے وائس چیئرمین حفیظ الدین اور پی ایس پی بزنس فورم جنرل سیکریٹری ارسلان پرویز صدیقی نے اسکیم۔33 رضا خان گوٹھ میں معززین سے ملاقات کی اور پی ایس پی کے تحت 28 فروری کو ہونے والے جلسے کی دعوت دی اس موقع پر پی ایس پی کے وائس چیئرمین حفیظ الدین نے کہا کہ مصطفی کمال ہی کراچی سمیت سندھ اور پاکستان کے مسائلِ حل کرنے کی نیت، کردار اور صلاحیت رکھتے ہیں، کراچی میں بسنے والی تمام قومیتیں کو یقین ہے کہ مصطفی کمال ہی کراچی کی آواز ہے جو پورے پاکستان میں پھیل رہی ہے۔ علاؤہ ازیں ایس پی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری آفاق جمال نے جونیجو کالونی سہراب گوٹھ میں مھمند برادری کے عمائدین اور نوجوانوں سے ملاقاتیں کیں اور جلسے کی دعوت دی۔