Categories
KARACHI NEWS

پاک سر زمین پارٹی کے تحت 28فروری کو سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر پر صرف پختونوں کا جلسہ منقعد کرنے جارہی ہیں

پاک سر زمین پارٹی کے تحت 28فروری کو سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر پر صرف پختونوں کا جلسہ منقعد کرنے جارہی ہیں

Homepage

مورخہ 21 فروری 2021

(پریس ریلیز )

پاک سر زمین پارٹی کے تحت 28فروری کو سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر پر صرف پختونوں کا جلسہ منقعد کرنے جارہی ہیں اور اس سلسلے میں شہر کراچی میں 28 فروری کے جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، کراچی مییں پی ایس پی کے پرچموں کی بہار، اہم شاہراہوں، چوراہوں، پلوں، بلند عمارتوں کو رنگ برنگے قمقموں ، جھنڈوں، بینرز ،پی ایس پی چئیر مین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کی قد آور تصاویر اور پینا فلیکس سے سجایا جارہا ہے، اس سلسلے میں زمہ داران وکارکنان کی بڑی تعداد دن رات کوشاں ہیں اور اسی طرح پی ایس پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل سمیت ٹارن کے زمہ داران کراچی کے مختلف علاقوں کا دروہ کر رہےہیں، وہاں عوام سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور انہیں 28 فروری کو ہونے والے جلسے کی دعوت اورہینڈ بل تقسیم کیےجارہے ہیں، جبکہ پاک سر زمین پارٹی کےوائس چیئرمین حفیظ الدین اور ممبر نیشنل کونسل آفاق جمال کے ہمراہ پختونوں کی مختلف برداری کے معززین سے ملاقات کرکے 28 فروری کو ہونے والے جلسے کی دعوت دی اس موقع پر پی ایس پی کے وائس چیئرمین حفیظ الدین نے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی 28 فروری کو ہونے والا کے جلسہ پاکستان کو چلانے کا ایک ایسا روڈ میپ پیش کرئے گی جسکی کوئی مخالفت نہیں ہوسکتی اور جو پاکستان کی فلاح کا واحد راستہ ہے۔