شبیر قائم خانی کا دادو میں تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت
February 20, 2021
مورخہ 20 فروری 2021
(پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین شبیر قائم خانی نے دادو میں تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں عورتوں اور معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ناصرف تشویشناک ہے بلکہ سرکاری رٹ نا ہونے کا ثبوت ہے۔ پیپلزپارٹی کی کرپٹ اور نااہل حکومت میں کسی کی بھی جان مال عزت آبرو محفوظ نہیں ہے۔ معصوم بچیوں کے ساتھ درندگی کے واقعات ہمارے معاشرے میں اخلاقی اور انسانی اقدارکی بد ترین تصویر پیش کر رہے ہیں۔ انسان کے روپ میں بھیڑیوں سے معصوم بچیاں بھی محفوظ نہیں۔ حکومت عوام کی عزت اور جان و مال کی حفاظت میں ناکام ہو چکی ہے۔ پولیس مجرمان کو پکڑ تو لیتی ہے لیکن خواہد ضائع ہونے کی بنیاد پر تمام مجرمان نا صرف بری ہوجاتے ہیں بلکہ درندگی کا شکار ہونے والے خاندان کو دھمکیاں بھی دیتے ہیں۔ جسکی وجہ سے عوام کو قانونی نظام پر بھروسہ نہیں رہا۔ انہوں نے حکومت سندھ مطالبہ کیا کہ وہ دادو میں تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ گرفتار فرد کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔