Categories
KARACHI NEWS

وقار مہدی کا بیان الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے، شبیر قائم خانی

وقار مہدی کا بیان الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے، شبیر قائم خانی

Homepage

مورخہ،19 فروری 2021

(پریس ریلیز ،)

پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین شبیر قائم خانی نے پی پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وقار مہدی کا بیان الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے۔ کراچی سے 90 فیصد ریونیو حاصل کرنے کے باوجود پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت کراچی سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتی ہے اور اب جبکہ چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے پیپلزپارٹی کو بےنقاب کردیا ہے تو نااہل اور تعصب زدہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی۔ کیا یہ سچ نہیں کہ بلاول بھٹو زرداری کو کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر تو بہت غصہ آیا، آرمی چیف تک کو کال کر دی، وزیراعظم سے بات کرلی لیکن کراچی کی غلط مردم شُماری پر نہ غصہ آیا نہ کوئی کال کی انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بخوبی واقف ہے کہ اگر مردم شُماری صحیح ہو گئی تو سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکمرانی کا خاتمہ ہوجائے گا۔ درست مردم شُماری کے بعد جو کراچی میں جیتے گا وہی سندھ میں حکومت بنائے گا انہوں نے کہا کہ پی پی پی سندھ میں پاک سر زمین پارٹی کے روز بڑھتے خاموش انقلاب سے خوفزدہ ہے۔