مصطفی کمال کا ملک کے معروف کوہ پیما علی سدپارہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انکی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
February 18, 2021
*مورخہ 18 فروری 2021*
*اظہارِ تعزیت*
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے ملک کے معروف کوہ پیما علی سدپارہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انکی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری ایک تعزیتی بیان میں چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے علی سدپارہ کی کامل مغفرت، درجات کی بلندی اور ساجد سدپارہ سمیت تمام سوگوار لواحقین کے لیے دعا کی۔ انہوں نے علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ علی سدپارہ پاکستان کا فخر تھے، انہوں نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا، ان کی خدمات کو پوری قوم عقیدت و احترام کی نظر سے دیکھتی ہے۔ انکی فتوحات کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا، وہ قوم کیلئے قومی ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں۔ پوری قوم لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔