Categories
KARACHI NEWS

متنازعہ مردم شُماری کی منظوری کے خلاف اور کراچی کے مسائل کے حل کیلیے پاک سر زمین پارٹی کے زیر انتظام آج 19 فروری 2021 بروز جمعہ لیاقت آباد 10 نمبر پر عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

متنازعہ مردم شُماری کی منظوری کے خلاف اور کراچی کے مسائل کے حل کیلیے پاک سر زمین پارٹی کے زیر انتظام آج 19 فروری 2021 بروز جمعہ لیاقت آباد 10 نمبر پر عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

Homepage

*مورخہ: 18 فروری 2021*

(پریس ریلیز)

متنازعہ مردم شُماری کی منظوری کے خلاف اور کراچی کے مسائل کے حل کیلیے پاک سر زمین پارٹی کے زیر انتظام آج 19 فروری 2021 بروز جمعہ لیاقت آباد 10 نمبر پر عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس سے چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال اہم خطاب کریں گے۔ اس سلسلے میں کل شام پی ایس پی کے چئیر مین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے احتجاجی مظاہرے کی جگہ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اراکین سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل ممبران اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے انچارج عبداللہ شیخ اور ان کے ہمراہ لیاقت آباد ٹاؤن کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ وزیراعظم غلط مردم شُماری کو درست کرنے کی سکت نہیں رکھتے بس غلط گنتی پر دستخط نہ کریں اس کو متنازعہ رہنے دیں، ہم مردم شماری پر ایک انتہائی پرامن ریلی نکال چکے، لیکن حکمرانوں کے کانوں پہ جوں بھی نا رینگی، اگر ریاست ہماری صحیح گنتی کرنے کو تیار نہیں ہے تو پھر ہمیں الزام نا دے، لحاظہ اب ہم فلم کا ٹریلر دکھائیں گے انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی مردم شماری کے معاملے پر عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر حد سے گزر جانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سندھ کو 95 فیصد جبکہ پاکستان کو 70 فیصد ریونیو دیتا ہے، کراچی کے بل بوتے وفاقی حکومت قائم ہے، اس کے باوجود کراچی کو اس کا جائز حق نہیں دیا جاتا، یہاں تک کہ مردم شُماری کو بھی منافقانہ سیاست کی نظر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پاک سر زمین پارٹی کے ہوتے ہوئے کراچی کا وارث نہیں ہے۔ کراچی کسی ایک قوم، مزہب یا فرقے کا نہیں بلکہ تمام قومیتوں، مذاہب اور تمام مکاتب فکر کا شہر ہے، کراچی پہ ظلم پاکستان کی تمام قومیتوں، مذاہب اور فرقوں پہ ظلم ہے جو برداشت نہیں کیا جائے گا۔