Categories
KARACHI NEWS

پاک سر زمین پارٹی 28 فروری کو سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر پر صرف پختونوں کا جلسہ کرکہ ثابت کرئے گی

پاک سر زمین پارٹی 28 فروری کو سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر پر صرف پختونوں کا جلسہ کرکہ ثابت کرئے گی

Homepage

*مورخہ: 17 فروی2021*

(پریس ریلیز)

 

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی 28 فروری کو سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر پر صرف پختونوں کا جلسہ کرکہ ثابت کرئے گی کہ آئندہ اس شہر میں زبان کی بنیاد پر سیاست نہیں ہوگی، کوئی بھائی کو بھائی سے لڑوانے میں کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ پاک سرزمین پارٹی تمام قومیتوں کو جوڑنے کا نظریہ رکھتی ہے۔وقت نے ثابت کردیا کہ ہر جیتنے والا کامیاب اور ہارنے والا ناکام نہیں ہوتا۔ آج پاک سرزمین پارٹی جیتنے والوں سے زیادہ مضبوط اور مقبول جماعت ہے، لوگ آج پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، پیپلزپارٹی کی تعصب زدہ سیاست کی وجہ سے لسانی سیاست کرنا آسان مگر مہلک ہے، ہم لسانی سیاست نہیں کریں گے۔ کل تک کنٹینر پہ کھڑے ہوکر جو عمران خان یہ کہتے تھے کہ ایم پی اے ایم این اے کا کام قانون سازی ہے اور ترقیاتی فنڈ سیاسی رشوت ہے آج وہی عمران خان وزیراعظم بن کر ایم پی اے ایم این اے کو گلی کی نالیاں بنانے کے پیسے دے رہے ہیں اور ترقیاتی فنڈ کو جائز قرار دے رہے ہیں۔ وزیراعظم کے پاس طاقت نہیں ہے کہ وہ مردم شماری ٹھیک کرا سکیں، وزیراعظم بس غلط گنتی پر دستخط نہ کریں اس کو متنازعہ رہنے دیں، ہم مردم شماری پر ایک انتہائی پرامن ریلی نکال چکے، لیکن حکمرانوں کے کانوں پہ جوں بھی نا رینگی، اگر ریاست ہماری صحیح گنتی کرنے کو تیار نہیں ہے تو پھر ہمیں الزام نا دے، لحاظہ اب ہم فلم کا ٹریلر دکھائیں گے، آئندہ جمعہ کو لیاقت آباد میں غلط مردم شماری کے خلاف لیاقت آباد میں روڈ بلاک کرکہ مظاہرہ کریں گے۔ اگر اس معاملے کو ٹھیک نہیں کیا گیا تو گورنر ہائوس کا گھیراؤ کریں گے۔ درست مردم شماری ہماری نسلوں کا مسئلہ ہے، اسکو درست کروانے کے لیے پی ایس پی ہر حد سے گزر جائے گی۔ سندھ حکومت کہتی ہے کہ مردم شماری کے نتائج کے بغیر بلدیاتی الیکشن نہیں کراسکتے، سپریم کورٹ سے درخواست کرتا ہوں کہ حکومت کی بات رد کردیں، ملک میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد بلدیاتی نمائندوں کو گھر بٹھا دیا گیا ہے، اختیارات اور وسائل پر قابض تمام صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات نا کرانے کے لئے حیلے بہانے تلاش کررہی ہیں۔
حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے پر الزام تراشی اور سینٹ کے لیے جوڑ توڑ میں مصروف ہیں عوام مر رہے ہیں نہ حکومت کو فکر ہے نہ اپوزیشن کو پرواہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کی مشہور کاروباری شخصیت عبدالرحمان داوی کی ساتھیوں سمیت پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی دیگر مرکزی زمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانچ سالہ جدوجہد میں ہمارے پانچ ساتھی شہید ہوئے لیکن آج تک ہم نے کسی کو ایک پتھر نہیں مارا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حیدرآباد اور کراچی والوں کے لیے نوکریاں ختم کرکے زیادتی کررہی ہے، صرف مہاجروں پر ہی ظلم نہیں بلکہ سندھیوں پر بھی پیپلزپارٹی ظلم کررہی ہے ،پیپلز پارٹی لارکانہ اور تھر کے مکینوں پر بھی ظلم کررہی ہے۔ پاک سر زمین پارٹی کسی مظلوم کو ظالم حکمرانوں کے چنگل میں جکڑے رہنے نہیں دیگی۔