افتخار عالم کا فیڈرل بی ایریا میں سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار
February 12, 2021
http://www.psp.org.pk۔
مورخہ 12 فروری 2021
(پریس ریلیز ) پاک زمین پارٹی سینئیر جوائنٹ سیکریٹری افتخار عالم نے فیڈرل بی ایریا میں سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی نااہل اور کرپٹ ترین حکومت نے پاکستان کی معاشی شہ رگ کو بے یارو مددگار چھوڑا ہوا ہے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نا تو صحت اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرسکتی ہے اور نا ہی سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات پر قابو پا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتوں کی بہتات سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے مگر اس کے تدارک کیلئے حکومت سندھ عملی اقدامات کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پہلے تباہ ہو چکا ہے. شہر پہلے ہی ڈینگی، کانگو، نگلیریا کے زیر اثر ہے، اب شہر میں دندناتے کتے شہریوں کی جان کے دشمن بن گئے ہیں۔آوارہ کتوں کی وجہ سے شہر میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سندھ کی نااہل حکومت کی مجرمانہ غفلت کا نوٹس لیا جائے اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔