Categories
KARACHI NEWS

اٹھارویں ترمیم ایک بہترین ترمیم ثابت ہوتی اگر اختیارات اور وسائل گلی محلوں تک منتقل ہوجاتے نہ کہ چار وزراء اعلیٰ تک محدود رہتے مصطفی کمال

اٹھارویں ترمیم ایک بہترین ترمیم ثابت ہوتی اگر اختیارات اور وسائل گلی محلوں تک منتقل ہوجاتے نہ کہ چار وزراء اعلیٰ تک محدود رہتے مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ 10 فروری 2021*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پروونشیل فائنانس کمیشن PFC کی غیر موجودگی میں اٹھارویں ترمیم کے ثمرات سے عوام محروم ہے جبکہ نااہل حکمران عوام تک اختیارات اور وسائل منتقل کرنے میں سنجیدہ بھی نہیں ہیں۔ محسوس ہورہا ہے اختیارات اور وسائل کی نچلی ترین سطح تک منتقلی کے لیے عدالتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اٹھارویں ترمیم ایک بہترین ترمیم ثابت ہوتی اگر اختیارات اور وسائل گلی محلوں تک منتقل ہوجاتے نہ کہ چار وزراء اعلیٰ تک محدود رہتے۔ اٹھارویں ترمیم پر اس کی روح کے مطابق عمل نہ کرنا جمہوریت کے منافی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ عوام گلی، محلوں تک عوامی مسائل حل کرنے کے لیے نچلی ترین سطح تک بااختیار ہوں۔ پاکستان میں اصلاحات کی ضرورت ہے جس میں سب سے اہم بلدیاتی نظام، اٹھارویں ترمیم اور پی ایف سی ایوارڈ کے اجراء سے متعلق قانون سازی ہے۔ پاک سرزمین پارٹی پاکستان کی وہ پہلی سیاسی جماعت ہے جو پی ایف سی کے اجراء کے لیے پہلے دن سے کوشش کررہی ہے، ہم عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور اس حوالے سے عوام میں آگاہی فراہم کرتے رہیں گے۔