Categories
KARACHI NEWS

انیس قائم خانی کااسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے احتجاجی مظاہرے پر تشدد اور سرکاری ملازمین کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت

انیس قائم خانی کااسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے احتجاجی مظاہرے پر تشدد اور سرکاری ملازمین کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت

Homepage

مؤرخہ، 10 فروری 2021

(پریس ریلیز ) پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے احتجاجی مظاہرے پر تشدد اور سرکاری ملازمین کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کا اپنے مطالبات کے لئے پرامن احتجاج کرنا ان کا قانونی حق ہے۔ نااہل وفاقی حکومت ناصرف مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے بلکہ اپنی نالائقی کو چھپانے کے لیے جائز مطالبات کے لیے احتجاج کرنے والے پرامن مظاہرین پر تشدد سے بھی دریغ نہیں کرتی۔ وفاقی حکومت سرکاری ملازمین پر تشدد سے باز رہے اور ان کے جائز مطالبات کو باہمی افہام و تفہیم کیساتھ تسلیم کرئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی سرکاری ملازمین کے احتجاج اور ان کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گرفتار سرکاری ملازمین کو فوری کیا جائے اور انکے جائز مطالبات کو تسلیم کیے جائیں۔