Categories
KARACHI NEWS

مصطفیٰ کمال کا کرپٹ اور بےحس حکومت سندھ کی جانب سے جانوروں کے لیے مضر صحت 6 سال پرانی گندم عوام کو فراہم کرنے کی خبروں پر سخت تشویش اور غصے کا اظہار

مصطفیٰ کمال کا کرپٹ اور بےحس حکومت سندھ کی جانب سے جانوروں کے لیے مضر صحت 6 سال پرانی گندم عوام کو فراہم کرنے کی خبروں پر سخت تشویش اور غصے کا اظہار

Homepage

*مورخہ 8 فروری 2021*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کرپٹ اور بےحس حکومت سندھ کی جانب سے جانوروں کے لیے مضر صحت 6 سال پرانی گندم عوام کو فراہم کرنے کی خبروں پر سخت تشویش اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کیساتھ دشمنی کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ وہ گندم جو جانوروں کے استعمال کے قابل نہیں ہے اسے فلور ملز کو جاری کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ کے کرپٹ حکمرانوں کو انسانیت چھو کر بھی نہیں گزری ہے۔ سندھ کے کرپٹ اور متعصب حکمران اس مضر صحت گندم کے پرانے ذخیرے میں سے نصف کراچی کو مہیا کرنے جارہی ہے جو سال 2012 کا ذخیرہ ہے۔ یہ اہل کراچی کی باقاعدہ نسل کشی کی سازش ہے۔ جبکہ بقیہ مضر صحت گندم لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکار پور، جیکب آباد اور کشمور کی عوام کو موت کی وادی میں دھکیل دے گی۔ اعلی عدلیہ معاملے کا فوری نوٹس لے اور اپنی کرپشن چھپانے کے لیے کروڑوں انسانی جانوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سندھ کے شہری علاقوں کی مردم شُماری درست کرا دی جاتی تو کبھی بھی حکمرانوں کی عوام پر ظلم کرنے کی ہمت نہیں ہوتی بلکہ عوام کے احتساب کا ڈر ہوتا۔ پی ٹی آئی نے وفاق میں اپنی حکومت کی بقا کی خاطر سندھ کی عوام کو پیپلز پارٹی کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔ پاک سر زمین پارٹی سندھ کے بے بس عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر فورم پہ نا صرف سندھ کو مقدمہ لڑے گی بلکہ ظالم حکمرانوں کو ظلم کرنے سے بھی روکے گی۔