Categories
KARACHI NEWS

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کی تحریک آزادئ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے طور پر پاک سر زمین پارٹی کے تحت ملک اور بیرون ملک اجتماعات، احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں کا اہتمام

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کی تحریک آزادئ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے طور پر پاک سر زمین پارٹی کے تحت ملک اور بیرون ملک اجتماعات، احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں کا اہتمام

Homepage

*مورخہ 5 فروری 2021*

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کی تحریک آزادئ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے طور پر پاک سر زمین پارٹی کے تحت ملک اور بیرون ملک اجتماعات، احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں کا اہتمام کیا گیا۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے کا مرکزی اجتماع پی ایس پی کے مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان ہاؤس کراچی میں منقعد ہوا، جس میں کراچی میں آباد کشمیریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے اجتماع سے پاک سر زمین پارٹی کے سئنیر وائس چیئرمین اشفاق منگی، سیکریٹری جنرل حسان صابر سمیت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کے زمہ داران نے خطاب کیا، شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، احتجاجی مظاہرین اور ریلی کے شرکا نے مظلوم کشمیریوں سے یکجتہی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کی، مظاہرین نے بھارتی حکومت کیخلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے سینیئر وائس چیئرمین اشفاق منگی نے کہا کہ پی ایس پی تحریک آزادئ کشمیر اور پاکستان کے دفاع میں برسرپیکار اگلی صف کی واحد سیاسی جماعت ہے۔ پی ایس پی جانوں پر کھیل کر تحریک آزادئ کشمیر کو کراچی میں دوام بخش رہی ہے۔ اہل کشمیر پاکستان کا جھنڈا اٹھاکر پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے ہیں اور پاکستان کے جھنڈے میں لپیٹ کر اپنے شہیدوں کو دفناتے ہیں۔ بھارت کشمیریوں کو پاکستان سے والہانہ محبت کی سزا دے رہا ہے۔ سیکریٹری جنرل پاک سر زمین پارٹی ایڈوکیٹ حسان صابر نے کہا کہ کشمیر کے لاک ڈاون پر خاموش رہنے کی سزا کورونا ہے، کشمیر لاک ڈاون ہوا، دنیا خاموش رہی تو ساری دنیا لاک ڈاون ہوگئی ۔ پاک فوج 23کروڑ لوگوں ہر مشتمل یے حکمران طے کریں کیا کرنا ہے۔ انشاء اللہ یہ سال کشمیر کی آزادی کا سال ہوگا، ہماری حکومت باتوں کا ٹورنامنٹ کھیلتی یے، کشمیریوں کو اب تک کچھ نہیں ملا ، اقوام متحدہ کشمیر کا معاملہ حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف پانچ فروری نہیں بلکہ سال کے 365 دن کشمیریوں میں ساتھ ہیں، مقبوضہ کشمیر کی حالت بیان سے باہر ہے۔ وائس چیئرمین اور نگراں کشمیر کمیٹی ارشد وہرہ نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کے کارکنان اور پاکستانی عوام کشمیر کے ساتھ ہیں، کشمیر کشمیریوں کی محنت قربانیوں سے آزاد ہوگا،پاکستانی حکمرانوں کی کارکردگی نے مایوس کیا، بہتر سال سے جدوجہد کشمیر جاری یے،72سال میں لاکھوں لوگ شہید ہوئے، پاکستانیو کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مودی اور بھارت یہ جان لے کے کشمیر جلد ازاد ہوگا۔ کشمیریوں نے بھارت کا مقابلہ کشمیر میں کیا تو پاک سر زمین پارٹی نے بھارتی ایجنٹوں کا مقابلہ کراچی میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصطفی کمال نے کراچی سے را کے ایجنٹوں کو بھگایا، کراچی میں را کے ایجنٹ روز بیس افراد کو موت کی وادی میں دکھیلتے تھے۔ مصطفی کمال نے کراچی سے را کو بھگایا۔ اسکے علاوہ پاک سرزمین پارٹی پنجاب کے زیر انتظام یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر لاہور میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس سے سینٹرل پنجاب کے صدر بیرسٹر مختار ٹاٹرے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کی جدوجہد میں ساتھ ہے۔ حیدرآباد ڈویژن کی جانب سے صدر ندیم قاضی کی سربراہی میں کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لئے حیدرآباد لطیف آباد یونٹ نمبر 6 پاکستان ہاؤس تا پریس کلب عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں PSP کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اسی طرح سامارو شہر ڈسٹرکٹ عمرکوٹ میں کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔جس میںPSPڈسٹرکٹ عمرکوٹ کے صدر بلال جان ہمراہ رضوان عطاری، محسن خاصخیلی دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی نے چیمبر آف کامرس و انجمن تاجران میر پور خاص کی جانب سے پوسٹ آفس چوک پر یوم یکجہتی کشمیر پر لگنے والے کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ پر موجود تاجر رہنما انیس بیکا نیری ،امین میمن و دیگر تاجر رہنماؤں سے ملاقات کی اس موقع پر پی ایس پی میرپور خاص ڈویژن و ڈسٹرکٹ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ علاؤ ہے ازیں پشاور، کوئٹہ، ملتان، ساہیوال، لاڑکانہ، پشین، حب میں بھی پی ایس پی کے زیر انتظام اہل کشمیر سے یکجہتی کے طور پر ریلیاں نکالی گئیں۔