Categories
KARACHI NEWS

تحریک آزادئ کشمیر بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام مظلوم قومیتوں کی آزادی کا سرچشمہ بن گیا ہے، مصطفی کمال

تحریک آزادئ کشمیر بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام مظلوم قومیتوں کی آزادی کا سرچشمہ بن گیا ہے، مصطفی کمال

Homepage

*مؤرخہ 4 فروری 2021*

(پریس ریلیز)

چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ تحریک آزادئ کشمیر بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام مظلوم قومیتوں کی آزادی کا سرچشمہ بن گیا ہے۔ بھارت کے طول و عرض میں تقویت پاتی آزادی کی تحریکیں تحریک آزادئ کشمیر سے ناصرف متاثر ہیں بلکہ انکے لیے عزم و ہمت و استقلال کی روشن مثال ہے۔ انشاء اللہ، بہت جلد کشمیر سمیت بھارت کے مسلمان آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔ کشمیری ہمارے بھائی ہیں، انکی پاکستان سے محبت و عقیدت لازوال ہے۔ لاکھوں ماؤں بہنوں اور جوانوں کی قربانیوں، بدترین تشدد اور نسل کشی کے علاؤہ پونے دو سال سے جاری بدترین لاک ڈاؤن کے باوجود بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جذبے کو رتی برابر بھی مدھم نا کرسکا ہے۔ اہل کشمیر پاکستان کا جھنڈا اٹھاکر کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان ذندہ باد کے نعرے لگاتے اور پاکستان کے جھنڈے میں لپیٹ کر اپنے شہیدوں کو دفناتے ہیں۔ بھارت کشمیریوں کو پاکستان سے اسی والہانہ محبت کی سزا دے رہا ہے، پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو آزادی کشمیر کے لیے اخلاقی حمایت سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات اٹھانے پر یقین رکھتی ہے۔ پی ایس پی تحریک آزادئ کشمیر اور پاکستان کے دفاع میں برسرپیکار اگلی صف کی واحد سیاسی جماعت ہے جو اپنی جانوں پر کھیل کر تحریک آزادئ کشمیر کو کراچی میں دوام بخش رہی ہے۔ پی ایس پی نے کشمیر کی جنگ کراچی میں لڑی ہے، پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں ہمارا کسی سیاسی جماعت سے مقابلہ نہیں بلکہ ہم نے بھارتی تسلط کا بےخوفی سے مقابلہ کیا ہے۔ جب جب مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر زور پکڑتی تھی تب تب را کے ایجنٹس کراچی میں خون کی ہولی کھیلتے تھے، تاکہ دنیا بھر کا میڈیا آزادئ کشمیر کی بات نا کرئے اور کراچی میں جاری خون کی ہولی موضوع بحث بنے۔ ہم نے پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں لسانیت کے بت کو توڑ کر بھائی کو بھائی سے ملادیا اور یوں بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے تمام منصوبے اور سرمایہ کاری کو تہ تیغ کیا ہے اور اس تسلط کو ختم کرنے میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پاک سر زمین پارٹی کے علاؤہ آج پاکستان کی کوئی سیاسی جماعت تحریک آزادئ کشمیر میں عملی طور پر سرگرم اور جانوں کے نذرانے پیش کرنے کا دعویٰ نہیں کرسکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 3 مارچ 2016 کو جب ہم نے پاکستان کی خاطر اپنی اور اپنے اہل خانہ کی زندگیوں کو داؤ پر لگایا اور وطن واپس آکر قوم کو بتایا کہ الطاف حسین بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ ہے تو کچھ لوگوں نے ہماری بات تسلیم کی اور کچھ نے تسلیم نہیں کی، آج چار برس بعد ایم انور نے لندن میں بیٹھ کر تسلیم کرلیا کہ وہ بذات خود راء سے پیسے لیکر الطاف حسین کو دے رہا تھا۔ ہمارے رب نے ہماری کہی ایک ایک بات کو سچ ثابت کردیا۔ 5 اگست 2019 کو جب بھارت نے کشمیر پر اپنے غیر قانونی ظالمانہ تسلط کو آئینی شکل دی تو پاک سر زمین پارٹی وہ پہلی سیاسی جماعت تھی جس کی اعلیٰ قیادت کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کے لیے کراچی سے آزاد کشمیر پہنچی۔ پاک سرزمین پارٹی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے ہر مثبت قدم کی بھرپور حمایت کرے گی اور پورا پاکستان خصوصاً کراچی کا بچہ بچہ آخری سانس تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ حق خودارادیت کا حصول کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے، اقوامِ عالم کو اس دیرینہ عالمی مسئلے کا پائیدار حل تلاش کرنا ہوگا ورنہ یہ تیسری عالمی جنگ کا شاخسانہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اپنے حق کے حصول کیلئے مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بڑے پیمانے پر قربانیاں دی ہیں اور آج تک دے رہے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور یہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے کیونکہ کشمیریوں پر مظالم انکے مذہب اسلام کی وجہ سے ڈھائے جا رہے ہیں۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے معصوم کشمیریوں کی تین نسلیں تباہ ہوچکی ہیں اور بھارت منظم انداز میں کشمیری عوام کی نسل کشی کر رہا ہے لیکن حق خود ارادیت کیلیے مقبوضہ کشمیر کی عوام اور افواج پاکستان کی لازوال قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ 5 اگست 2020 کو ظالمانہ بھارتی کرفیو کا ایک سال مکمل ہونے پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے پاک سر زمین پارٹی کے تحت کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، کوئٹہ، پشاور، گلگت سمیت ملک بھر میں جہاں جہاں پاک سر زمین کا انتظامی ڈھانچہ موجود ہے وہاں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ اسکے علاؤہ پاک سر زمین پارٹی کے تمام بین الاقوامی چیپٹرز میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاک سر زمین پارٹی کشمیری عوام سے تجدید عہد کرتی ہے کہ جدوجہد آزادئ میں اہل کشمیر کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور انکے حق خودارادیت کے لیے عملی اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے۔ کراچی میں بھارتی تسلط کو زیر و زبر کرنے والے انشاء اللہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خاتمے کا موجب بنیں گے۔