پاک سرزمین پارٹی اسٹیل ملز ملازمین کے جائز مطالبات میں انکے ساتھ کھڑی ہے، ارشد وہرا
February 3, 2021
*مورخہ 3 فروری 2021*
(پریس ریلیز)
پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ارشد وہرا نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو جبری طور پر نکالنا، انہیں گھر بدر کرنا اور اب ان کے احتجاج کو ریاستی اداروں کے ذریعے دبانا انتہائی تشویشناک ہے۔ یہ حکمرانوں کا جمہوری رویہ نہیں بلکہ آمرانہ طرز سیاست ہے۔ پاک سرزمین پارٹی اسٹیل ملز ملازمین کے جائز مطالبات میں انکے ساتھ کھڑی ہے۔ اسٹیل کی مانگ بڑھ رہی ہے، ملک میں درآمد کیا جا رہا ہے اور حکومت ادارے کو انتظامی امور بہتر کر کے منافع میں لانے کے بجائے نجکاری کی جانب لے کر جا رہی ہے۔ تربیت یافتہ اور تجربہ کار ملازمین ادارے کا بوجھ نہیں بلکہ اثاثہ ہوتے ہیں۔ اسٹیل ملز اگر اچھی طرح چلائی جائے تو مزید ملازمتیں پیدا کی جا سکتی ہیں۔ حکومت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے اور ان پر بھی یو ٹرن لے کر مزدوروں کے ساتھ بیٹھ کر اسٹیل ملز کے لیے قابلِ عمل حل تلاش کرے۔