متنازع مردم شُماری کے معاملے میں سید مصطفیٰ کمال کی قیادت میں ہر حد تک جائیں گے۔ شبیر قائم خانی
February 2, 2021
*مورخہ 2 فروری 2021*
(پریس ریلیز)
عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، متنازع مردم شُماری کے معاملے میں سید مصطفیٰ کمال کی قیادت میں ہر حد تک جائیں گے۔ یہ کراچی میں بسنے والی تمام قومیتوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمن شبیر احمد قائم خانی نے پاکستان ہاؤس میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے زمہ داران سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری شمشاد صدیقی سمیت نیشنل کونسل کے اراکین نجم مرزا، ظفر سلیجہ و کورنگی، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل ٹاؤن انچارجز اور سوشل میڈیا کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں عوام تک پارٹی کا پیغام موثر انداز میں پہنچانے کے لائحہ عمل اور مختلف یوسیز میں تنظیمی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔