Categories
KARACHI NEWS

پی ایس پی کے وائس چیئرمین عطاءاللہ کرد کا بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

پی ایس پی کے وائس چیئرمین عطاءاللہ کرد کا بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

Homepage

پاک سرزمین پارٹی مرکزی وائس چیئرمین عطاءاللہ کرد نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

کوئٹہ 31جنوری 2021() پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین عطاء اللہ کرد نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے نو منتخب صدر سلمان اشرف، جنرل سیکرٹری فتح شاکر،سنیئر نائب صدر شاہ حسین ترین، نائب صدر فرید اللہ خان،جوائنٹ سیکرٹری فتح بگٹی،سنیئر جوائنٹ سیکرٹری حفیظ اللہ شیرانی،، فنانس سیکرٹری کفایت علی سمیت تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی آزادی اظہاررائے پر مکمل یقین رکھتی ہے اور میڈیا معاشرے کا چوتھا ستون ہے جو سماج کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں اور حکومتی کار کردگی سے بھی عوام کو آگاہ کرتا ہے جبکہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے آنے والی تجاویز شہریوں کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس سے وابستہ افراد قابل احترام ہیں،میڈیا معاشرے کو درست سمت کی طرف گامزن کرنے اور رائے عامہ کو بدلنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے عطاء اللہ کرد نے امید ظاہر کی کہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کی نو منتخب کابینہ عوامی فلاحی بہبود کیلئے کام کرے گی۔انہوں نے بی یو جے کے نو منتخب عہدیداروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نئی قیادت نہ صرف صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں رہے گی بلکہ ملک و قوم اور صوبے کی بھلائی و بہتری کیلئے اپنا متحرک اور فعال کردار ادا کرے گی۔